Archive for the میرا بلاگ Category

اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے اس”یوم اردو بلاگنگ” پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص […]

17 Comments

ایماں کا درجہ حرارت

ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس […]

15 Comments

بلاگ کا نیا چہرہ

اگر آپ اس بلاگ کو رونق بخشتے رہے ہیں تو شاید آپ نے تبدیلی کو محسوس کیا ہوگا۔ کافی تگ و دو کے بعد تھیم میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ مناسب سمجھیں تو اپنی رائے کا اظہار بھی کریں اور بہتری کے لیے تجاویز کا ہمیشہ کی طرح خوشدلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ […]

24 Comments

اردو ویب سیارہ کے منتظمین کی توجہ درکار ہے۔

اردو ویب سیارہ بلا شبہ اردو بلاگنگ کمیونٹی میں‌ ایک اہم مقام کا حامل ہے اور ہر باقاعدہ لکھنے والا اردو بلاگر اردو ویب سیارہ اور اردو ٹیک وینس میں شمولیت کو بلاگ کے قارئین کی تعداد میں اضافے کے لیے ایک لازمی امر سمجھتا ہے۔ اردو سیارہ میں شمولیت کے لیے چند قوائد کی […]

20 Comments

سبز تبصرے

بلاگنگ اور تبصروں کا وہی تعلق ہے جو کسی زمانے میں کرکٹ اور ولز کا ہوا کرتا تھا گو کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے انسان کشی کی ذمہ داری کولا کمپنیوں‌ کو سونپ دی گئی ہے لیکن بلاگنگ اور تبصروں کا تعلق اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ جہاں تبصرے بلاگ […]

10 Comments

اردو بلاگرز سے ایک شکایت

آپ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی شان میں ایک پوسٹ‌لکھیے، طالبان کے امیر ملا عمر کی سوانح عمری تحریر کریں یا پھر پاکستان اور پاکستانیوں‌ کی ایسی تیسی کریں یا پھر مذہب، عورتوں‌ اور مردوں کے بارے میں کچھ لکھ بھیجیے۔ غالب امکان ہے کہ آپ کی سائٹس پر تبصروں کی بھرمار […]

24 Comments

دوزخی بلاگرز

اردو بلاگستان میں‌ ان دنوں بڑی ڈھشم ڈھشم چل رہی ہے، ہمیں‌تو ڈر ہے کہیں مسالک کی بنیاد نہ پڑھ جائے۔ پھر کچھ ایسا ہوگا کہ کسی کا بلاگ کھولا تو پتا چلا لکھا ہے “میرا اردو بلاگ — مسلک اردو ٹیکوی” یا پھر “تیرا بلاگ — مسلک تزکوی”‌ اور آپ کوتو پتہ ہی ہے […]

13 Comments

بادلوں میں منتقلی

اچھے دنوں میں کبھی ہم نے بڑی تگڑی قسم کی ہوسٹنگ خرید لی تھی لیکن اس بار سوا دو سو ڈالر کا تقاضا ہمیں کچھ اچھا نہیں‌ لگا۔ خیر جناب اپنے پرووائڈر جس سے ہم کافی مطمئن تھے انہیں‌ہم نے درخواست کی کے ہماری ہوسٹنگ کو ریسیشن کے حساب سے تھوڑا ڈاؤن گریڈ کردیں تاکہ […]

23 Comments

براؤزر ہوگا، بادل ہوگا۔۔

بادلوں میں اڑنے کی خواہش انسان سے نہ جانے کیا کیا ایجاد کرواچکی ہے۔ آزادی کا سرور، بلندی کا نشہ اور دور پار خلاؤں میں‌ جھانکنے کی چاہت میں اس نے جہاز، راکٹ اور ایسی ہی دوسری چیزوں کی ایک دنیا آباد کر رکھی ہےلیکن ہم آپ کو جن بادلوں کی سیر کروانے لے جارہے […]

10 Comments

لینکسیے

ابوشامل صاحب کی تازہ ترین بلاگ پوسٹ ‌پر تحریکی گفتگو چل ہی رہی تھی کہ مکی صاحب نے ایک شاندار اصطلاح‌”لینکسیے”‌ متعارف کروادی۔ میری کم علمی کے اب تک اس اصطلاح سے شاید واقف ہی نہ تھا یا مکی صاحب نے گویا فی البدیہ تاریخ کا ایک در وا کردیا۔ یاران بلاگستان کا تجسس بجا […]

10 Comments

ہمارا نیا میک منی

لیجیے صاحب ایپل کی محبت میں‌ ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اپنا ذاتی میک منی آخر کار خرید ہی لیا۔۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی ضرورت کو پورا کرنے اور گھریلو ساختہ نیٹ ورک میں تنوع پیدا کرنے لیے میک کی ضرورت انتہائی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کو ہم نے […]

8 Comments