Archive for the مذہب Category
ہیش ٹیگ شاعری
یہ مناسب رہے گا کہ مسئلے پر گفتگو سے پہلے ڈسکلیمر کا اندراج کردیا جائے کہ حضرت اقبال کی شاعری سے ہماری جذباتی انسیت محض اسی نوعیت کی ہے جو کسی بھی اردو شاعری کے پرستار کی ہونی چاہیے بلکہ ہم تو رحمتہ اللہ علیہ کا لاحقہ بھی سنت غیر موکدہ کی مانند ہمیشہ ہی […]
ٹھیکیدار کا مسئلہ
دیکھیے یہ جنسی برابری، زبان، رنگ، مذہب اور نسل کی ثانوی حیثیت؛ کردار و تقوی سے انسان کی پہچان بڑی رومانوی باتیں ہیں لیکن ہم ٹہرے ان اصولوں کے ٹھیکیدار اور بطور ٹھیکیدار ہمارا کام ان اصولوں پر عمل کرنا نہیں بلکہ آپ کی زندگی میں ان کا اطلاق یقینی بنانا ہے۔ مقدس دائرے میں […]
چراغ نما
جزیرہ نما کو ہی لیجیے؛ کہتے ہیں تین اطراف پانی اور ایک طرف خشکی تو بدنصیب زمین جزیرہ نہیں رہتی بلکہ جزیرہ نما ہوجاتی ہے۔ بات اتنی سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی ہے کہ ہمارے ایسے کوڑھ مغز کے لیے گویا لغوی نمونہ ۔ اب کوئی قطب نما کہے تو قطب چاہے ارضیاتی […]
رد عمل
راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آںغزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ […]
ہٹلر اور چاند رات
آپ میں سے اکثر نے یہ ویڈیو دیکھ ہی لی ہوگی۔۔ اسے کہتے ہیں تخلیقی عمل اور عمدہ مذاق۔ قارئین کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہٹلر کی رائے سے شاید کئی لوگ اتفاق کریں
کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛
اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیںتو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ “کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے”۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق […]
ایماں کا درجہ حرارت
ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس […]
مُلا نکولا سرکوزی
افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی یا […]
مبارکاں۔۔
لیجیے جناب۔۔ پاکستان کے عوام آپ کو مبارک ہو۔۔ پچھلے کتنے ہی مہینوں آپ ٹھڈے کھاتے رہے، فوجی حکومت سے محاذ آرائی مول لی، شہروں شہروں قریہ قریہ سر پہ خاک ڈالتے رہے اور آپ یہ سمجھتے رہے کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔ دیکھا پھر ہاتھ ہوگیا آپ کے ساتھ۔۔ مجوزہ […]
حلال تعلیم
سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاںیار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں گے۔
قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟
عید قرباں ویسے تو کئی حوالوں سے منفرد ہے خاص کر شہری لوگ ایک آدھ دن کے لیے جانوروں سے تھوڑا قریب ہوجاتے ہیں اور تازہ گوشت کا مزہ بھی چکھ لیتے ہیں۔ عید پر سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانور کی خریداری سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے چرم قربانی اس سے کہیں […]