Archive for the اردو Category

بنام دیسی لبرل

محترم دیسی لبرل، خالی صفات و سرکش دہر، آداب نامہ دار کی حاضری ہوئی اور وصول پایا آپ کا رقعہ؛ رقعہ کہیے کہ حال دل، سچ پوچھیے تو دل سے شعلہ آہ نکلا؛ اسی سبب دن برباد اور طبعیت مضمحل پاتا ہوں، سوچتا ہوں خدمت باطل میں کچھ حق نذر کروں کہ مشیران اُبہت حق […]

13 Comments

چراغ نما

جزیرہ نما کو ہی لیجیے؛ کہتے ہیں تین اطراف پانی  اور ایک طرف خشکی تو بدنصیب زمین جزیرہ نہیں رہتی بلکہ جزیرہ نما ہوجاتی ہے۔ بات اتنی سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی ہے کہ ہمارے ایسے کوڑھ مغز  کے لیے گویا لغوی نمونہ ۔ اب کوئی قطب نما کہے تو  قطب چاہے ارضیاتی […]

10 Comments

یوسفی صاحب

اردو مزاح کو  ایک لمحے کے لیے عیسائیت کا فرقہ مان لیں تو یوسفی صاحب کے مجموعے کی حیثیت بالکل ایسی معلوم ہوگی  جیسے رائج انجیل؛  اب کسی “سان یوسفی مشنری اسکول” کی موجودگی سے یہ نتیجہ اخذ نا کربیٹھیے گا کہ بعینہ یہی صورتحال ہے جبکہ راقم محض تمثیل پر اکتفا کرنے پر بضد […]

40 Comments

کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

کچھ دن پہلے منیر عباسی صاحب نے یہ سوال فیس بک پر لکھا پھر اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کیا جب سے اب تک ذہن سے چپکا ہوا ہے۔۔ یہ ایک اور انداز سے قضا کی آمد دیکھی   گئی ہے۔ کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟ کیا خبر شور مچاتی ہوئی لہروں […]

13 Comments

آپ کیسے ہیں؟ چنچلا۔

ابھی اگلے روز ایک  بیکری سے خریداری کرکے کاؤنٹر پر ادائیگی کررہا تھا تو کیشیر نے اچانک “آپ کیسے ہیں” کہہ کر حیران کردیا۔ بظا ہر تو حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ کوئی بھی دو زبانیں بول سکتا ہے‌ لیکن جب آپ ایسے شخص سے اپنی زبان سنتے ہیں جس سے آپ قطعا توقع […]

18 Comments

چاند کی پریاں

سائنس سے ہمارے تعلقات میں‌ دراڑیں تو اسی دن پڑ گئیں تھیں جب سائنس نے اس بات پر گمراہ کن اصرار کرنا شروع کردیا تھا کہ چاند پر پریاں تو کیا “میری پوسا” کی کوئی بھولی بھٹکی نسل تک دستیاب نہیں۔ آپ خود غور فرمائیں کہ  یہ کیونکر ممکن ہے کہ دادی کے اسی سالہ […]

8 Comments

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے […]

28 Comments

یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیگ کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے […]

13 Comments

اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے اس”یوم اردو بلاگنگ” پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص […]

17 Comments

اردو وکی پیڈیا۔ ایک صارف کی گزارشات

پس منظر۔ اردو وکی پیڈیا پر اصطلاحات کے حوالے سے خصوصاَ اور استعمال کی جانے والے زبان کے حوالے سے عموماَ مباحثے بلاگز اور دوسرے مختلف فورمز  پر ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اردو کے معروف بلاگر ابو شامل نے اپنے بلاگ پر اردو وکی پیڈیا کا عمومی موقف اور اس کے جواب میں […]

12 Comments

تصاویر بتاں۔

اگلے زمانے خاک ہوئے جب بھلے لوگوں کی وراثت بھی حسینوں کے خطوط اور چند تصاویر بتاں تک محدود تھی۔ یاں تو ای میلِ معجل کا ایک سیل رواں ہے اور ہر لحظہ یہی خیال پریشان کرتا ہے کہ اگر قضاء سے پہلے اپنے اس انمول ذخیرہ کا بندوبست نہ کرسکے تو کیسی رسوائی کا […]

12 Comments