Archive for the دیار غیر Category

ایپل آئی فون فور

ایپل نے پچھلے دنوں اپنی مشہور ترین پراڈکٹ آئی فون کا چوتھا ورژن متعارف کروایا جو چودہ جون سے پری آڈر کے لیے دستیاب ہوں گے اور چوبیس جون سے عام استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ گوگل اینڈروائد میں روز بروز آتی بہتری اور انواع و اقسام کے اینڈروائڈ پاورڈ فونز کی […]

26 Comments

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ […]

33 Comments

داستان ایک مکمل میراتھون کی۔

کھیلوں سے متعلقہ اپنے پچھلے بلاگ میں ایک ہاف میراتھون کی داستان آپ کے سامنے پیش کی گئی تھی اس بار پیش خدمت ہے فل میراتھون جی ہاں پوری 26.2 میل طویل پاساڈینا میراتھون یعنی میعاری حساب  سے دیکھیں تو 42 کلومیٹر کے لگ بھگ۔ سیدھی سی بات ہے کہ اس بار ساتھیوں نے بھرپور […]

11 Comments

آپ کیسے ہیں؟ چنچلا۔

ابھی اگلے روز ایک  بیکری سے خریداری کرکے کاؤنٹر پر ادائیگی کررہا تھا تو کیشیر نے اچانک “آپ کیسے ہیں” کہہ کر حیران کردیا۔ بظا ہر تو حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ کوئی بھی دو زبانیں بول سکتا ہے‌ لیکن جب آپ ایسے شخص سے اپنی زبان سنتے ہیں جس سے آپ قطعا توقع […]

18 Comments

ایپل آئی پیڈ

ایپل نے بالآخر کئی مہینوں کی شدید افواہوں، خواہشوں اور خیالات کے ڈھیر لگنے کے بعد اپنی پراڈکٹ آئی پیڈ کی رونمائی آج کرہی دی۔ ایپل آئی پیڈ دراصل نیٹ بک اور برقی کتب کی مارکیٹ میں ایک اہم ایجاد سمجھا جارہا ہے۔ ساتھ ساتھ اپنے ساتھ کئی مایوسیاں بھی لے کر آیا ہے۔ پہلے […]

18 Comments

گھر کا چراغ

ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ کے چراغ‌ کی […]

24 Comments

پہلی ہاف میراتھن

ایکسٹریم اسپورٹس ہمارا ایسا کوئی شوق نہیں لیکن گاہے گاہے کچھ واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے اندر اندر سلگتی آتش شوق بھڑک اٹھتی ہے اور ایسے  ایسے کام کرگزرتے ہیں‌ جن کے بارے میں‌ کبھی سوچا بھی نہیں‌تھا۔ دو سال قبل اچانک اسکائی ڈائیونگ کر بیٹھے اور ابھی پچھلے اتوار کو 13 اعشاریہ 1 […]

28 Comments

آئیے کیری لوُگر بل پڑھیں۔

کیری لوُگر بل آج کل پاکستان میں ایک عظیم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کسی کے نزدیک یہ پاکستان کی بہترین فتح اور صدر پاکستان کی سفارتی مہارت کا ثبوت ہے تو دوسری طرف اسے بھارت کی فتح قرار دینے والے بھی موجود ہیں۔ اور تو اور پاکستانی فوج نے بھی اس پر اپنے تحفظات […]

14 Comments

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں اور […]

24 Comments

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک اقتباس قارئین کی دلچسپی […]

12 Comments

مُلا نکولا سرکوزی

افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح‌ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی یا […]

30 Comments