Archive for December, 2008
ہائے اس دس نمبر جوتے کی قسمت غالب
جوتے پھینکنا کوئی اچھا عمل نہیں بلکہ جوتے تو کچرے میں بھی سب سے آخر میں پھینکے جاتے ہیں یہی نہیں اکثر اوقات تو اپنے پیروں کے بڑے ہونے کا الزام جوتوں پر لگایا جاتا ہے کہ کم بخت چھوٹے ہوگئے، چلو منجھلے کے کام آئیں گے۔ لیکن صاحب کچھ خوش نصیب جوتے ایسے بھی […]
بادلوں میں منتقلی
اچھے دنوں میں کبھی ہم نے بڑی تگڑی قسم کی ہوسٹنگ خرید لی تھی لیکن اس بار سوا دو سو ڈالر کا تقاضا ہمیں کچھ اچھا نہیں لگا۔ خیر جناب اپنے پرووائڈر جس سے ہم کافی مطمئن تھے انہیںہم نے درخواست کی کے ہماری ہوسٹنگ کو ریسیشن کے حساب سے تھوڑا ڈاؤن گریڈ کردیں تاکہ […]
ممبئی دہشت گردی کی بدلتی صورت حال
ممبئی دہشت گردی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں روزانہ کی بنیاد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس میں جہاں پاکستان کے حکومتی عمائدین کی نا اہلی کا بڑا ہاتھ ہے وہاں دونوں ملکوں کے میڈیا کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو بجائے حقیقی خبر کی […]
قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟
عید قرباں ویسے تو کئی حوالوں سے منفرد ہے خاص کر شہری لوگ ایک آدھ دن کے لیے جانوروں سے تھوڑا قریب ہوجاتے ہیں اور تازہ گوشت کا مزہ بھی چکھ لیتے ہیں۔ عید پر سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانور کی خریداری سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے چرم قربانی اس سے کہیں […]
کالم نویس
کل شام ایک ملک کے صدر کے ساتھ انتہائی مصروف دن گزار کر گھر پہنچا تو اہلیہ نے بتایا کے امریکہ سے براک اوبامہ کا فون آیا تھا۔ براک اوبامہ سے میرے تعلقات برسوں پرانے ہیں ہم دونوں گرمیوں کی تپتی دوپہر میں کنچے کھیلا کرتے تھے اور ساتھ کٹارے توڑنے کے بعد نہر پر […]
قصہ چہار جرنیل۔ پہلے جرنل کی بپتا
اب آغاز قصے کا کرتا ہوں ذرا کان دھر کر سنو۔ سیر میں چہار جرنیل کی یوںلکھا ہے اور کہنے والے نے کہا ہے کہ مملکت خداداد کے باشندوں کا تھا یہ کمال۔ بھیجے میں بھرے بھس دھرے عقل ٹخنوں میں یوں جرنیل کو بٹھا کاندھوں پر بنایا مالک کل سیاہ و سفید کا۔ اس […]