Archive for August, 2009
یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیگ کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے […]
اچانک بوڑھا ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
زمانہ مستقبل سے سفر ماضی کے لیے آنے والوں کو بارہا سمجھایا کہ قبلہ یہ جو عجائبات عالم آپ اٹھائے چلے آتے ہیں یہ اس زمانے میں ہمارے کسی کام کے نہیں بلکہ آپ ایسے مستقبل کے رہائشی بھی اس سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ابھی کل ہی بات ہے کہ ایک پیر مرد […]
کھانا گھر۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔ کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی بستی سرجانی […]
اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان کے اس”یوم اردو بلاگنگ” پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص […]
تعلیم بالغاں۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
پہلی بار بلوغت کے لغوی معنی جان لینے کے بعد ایک تندرست ذہن نوجوان کی تعلیم بالغاں میں دلچسپی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ یہ بات صرف اہل نظر ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ واضح کردینا بہت ضروری ہے کہ اہل نظر سے ہماری مراد اسی کی دہائی کے ضیائی دور میں سن بلوغت […]
لیلی کی ٹویٹ؛ مجنوں کا بلاگ۔ تحریر برائے ہفتہ بلاگستان
عشق اور ٹیکنالوجی ایک صدا کا ساتھ ہے، کوئی ٹیکنالوجی سے عشق کرتا ہے تو دوسری طرف عُشاق کی ٹیکنالوجی پر دسترس کی قسمیں کھائی جاسکتی ہیں۔ گوکہ عشق حقیقی کے نصف شبی اظہار کے لیے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اس تحدید سے چھیڑ چھاڑ ہمارا بنیادی مقصد نہیں؛ […]
شرابی جمہوریت
افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک اقتباس قارئین کی دلچسپی […]
سافٹ ویر پائیریسی سے بچاؤ۔ ایک ممکنہ حل
پچھلے دنوں سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے کئی بلاگز پر مختلف قسم کے مباحثے ہوئے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس پوسٹ میں ایک ممکنہ حل پیش کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔ دیے گئے جدول میں کم و بیش تمام عام استعمال کے سافٹ ویر اور ان کے متبادل اوپن سورس […]
سافٹ ویر پائریسی۔ ایک مکروہ فعل ؟
سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے یاسر عمران مرزا نے اپنے بلاگ میں کچھ نکات پیش کیے۔ افتخار اجمل صاحب نے اگلے روز اپنے بلاگ میں اسی سلسلے میں اپنا موقف بیان کیا اور اسی روز باذوق نے بھی اپنے بلاگ میں اس سلسلے کو موضوع بنایا۔ بلاگرز کے ساتھ ساتھ مبصرین نے بھی اس […]
اردو وکی پیڈیا۔ ایک صارف کی گزارشات
پس منظر۔ اردو وکی پیڈیا پر اصطلاحات کے حوالے سے خصوصاَ اور استعمال کی جانے والے زبان کے حوالے سے عموماَ مباحثے بلاگز اور دوسرے مختلف فورمز پر ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اردو کے معروف بلاگر ابو شامل نے اپنے بلاگ پر اردو وکی پیڈیا کا عمومی موقف اور اس کے جواب میں […]