ميرا اردو بلاگ ۔۔ ايك نيا آغاز

بالآ خر منتقلي كا عمل مكمل ہوا اور اردو بلاگ يہاں منتقل ہوا۔ اگر آپ يہ لائينيں پڑھ رہے ہيں تو اس بات كا قوي امكان ہے كہ آپ خود ايك اردو بلاگر ہيں اور اگر ميري خوش قسمتي تو آپ ايك ورڈ پريس گرو بھي ہيں چناچہ اس بلاگ ميں كسي بھي ممكنہ مسئلے كي نشاندہي ضرور كيجيے گا۔

 جاوا اور ڈاٹ نيٹ ميں انڈيكسنگ كے ليے ہم لوگ اپاچي ليوسين استعمال كرتے ہيں جس كا اردو انڈيكسر ميں نے لكھ ركھا تھا۔ كيا كسي كے علم ميں ہے كہ ليوسين كي طرز كا كوئي پي ايچ پي انڈيكسر ہو جس كو بہتر سرچ نتائج كے ليے استعمال كيا جا سكے ؟

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (9)

محمد شاکر عزیز

October 29th, 2007 at 2:30 am    


خوش آمدید۔ یہ تو اچھی بات ہے۔

راشد کامران

October 29th, 2007 at 2:37 am    


شکریہ شاکر۔۔

محب علوی

October 29th, 2007 at 2:40 am    


مبارک ہو راشد آپ کو اس نئی تھیم اور ورڈ پریس پر اپنے بلاگ کو منتقل کرنے کی۔ ہم لوگوں نے بھی مل جل کر ورڈ پریس کو بنیاد بنا کر بلاگنگ کی سروس شروع کر رکھی ہے اور تھیمز کو اردوا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ پلگ انز اور دوسرے ٹولز پر بھی بات چیت جاری ہے ۔ آپ یہاں پر ایک چکر لگا کر چیک کر سکتے ہیں

forums.urdutech.com

اجمل

October 29th, 2007 at 6:19 am    


خوش آمدَید ۔ میں نے جتنی طویل جنگ ورڈپریس کے ساتھ کی ہے شائد ہی کسی نے کی ہو اللہ کا شکر ہے اب کچھ قابو میں آیا ہے ۔

یہاں سب سے نچلی سطر کا نچلا آدھا حصہ دکھائی نہیں دیتا ۔ اس پر غور کیجئے

راشد کامران

October 29th, 2007 at 11:37 am    


محب علوی آپ کا شکریہ اور اردو ٹیک کا لنک فراہم کرنے کا بھی شکریہ آپ لوگ واقعی قابل تعریف کام کر رہے ہیں۔

اجمل صاحب شکریہ ۔۔ انشاء اللہ آپ کی اس جنگ کے ثمرات پوری اردو بلاگنگ کمیونٹی کو پہنچیں گے۔۔ نچلی سطر والی چیز میری سمجھ میں نہیں آئی اگر کبھی موقع ملے تو تھوڑی وضاحت کیجیے گا ۔۔ میں ونڈوز پر آئی ای اور فائر فاکس اور لینکس ریڈ ہیٹ پر فائر فاکس میں چیک کررہا ہوں تو بظاہر کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیتا

محب علوی

October 31st, 2007 at 3:45 pm    


راشد آج اس پوسٹ‌کے الفاظ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہیں جبکہ تبصرہ جات میں الفاظ مکمل ہیں

راشد کامران

October 31st, 2007 at 4:04 pm    


محب کچھ اندازہ نہیں ۔۔ کل میں نے سی ایس ایس میں تبدیلی کی تھی اور فونٹس کی ترتیب۔۔ نفیس نسخ، اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی تھی۔۔ ویسے مجھے لیکنس ریڈ ہیٹ فائر فاکس، ونڈوز فائر فاکس اور آئی میں سائٹ ٹھیک ہی نظر آرہی ہے۔۔

محب علوی

November 1st, 2007 at 3:50 am    


راشد کافی مشکل پیش آرہی ہے پڑھنے میں اور فونٹس کی ترتیب میرا خیال ہے آپ بدل لیں۔

اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو پہلے اور اس کے بعد کسی انگلش فانٹ کو رکھ لیں ورنہ انگریزی تو پڑھنا بہت ہی زیادہ مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ نفیس نسخ میں انگریزی بہت بری نظر آتی ہے ۔

آپ اپنا ایم ایس این کا ایڈریس مجھے دے دیں تومیں آن لائن آپ سے یہ چیزیں ڈسکس کر لوں اور کچھ اور کام کی باتیں بھی ہو جائیں گی۔

راشد کامران

November 1st, 2007 at 9:35 pm    


محب نفیس نسخ میں‌نے ہٹا دیا ۔۔ میرا خیال ہے اردو نسخ ہی بہتر ہے ۔۔ میں نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے فانٹ فائل کو استعمال کر کے ایک اور فانٹ بنایاتھا وہ بھی میں آپ کو بھیج دوں‌گا اگر لینکس پر درست نظر آئے تو وہ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔۔

میں نے آپ کو ای میل کرنے کی کوشش کی مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر باؤنس بیک ہو گئیں ۔۔ ویسے میرا ایم ایس این “ rashid.kamran at yahoo.com

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website