دوسري سالگرہ، پہلي برسي اور ہجرت
دوسري سالگرہ اس ليے كہ كم و بيش آج ہي كي تاريخ ميں اس بلاگ پر پہلا مضمون پوسٹ كيا گيا تھا چناچہ تاريخوں كے الٹ پھير كے حساب سے آج اس بلاگ كي دوسري سالگرہ ہے :)۔ پہلي برسي اسليے كے آج ہي كے دن ايك سال پہلے ميں نے اس قالب كو ورڈ پريس پر منتقل كرنے كا سوچ ليا تھا چناچہ اس قالب كي اسي دن موت ہوگئي تھي۔۔ اور ہجرت سے تو اردو بلاگر واقف ہي ہيں اور شايد تمام بلاگرز كم از كم ايك ہجرت سے تو گزر ہي چكے ہيں تو جناب ہماري ہجرت بھي مكمل ہوئي اور اب سے ٹھيك دو دن كے بعد يہ بلاگ يہا منتقل كر ديا جائے گا ۔
ہجرت ميں اتني دير كيوں ہوئي اسكي كئي وجوہات ہيں۔ اولا تو يہ كہ يہ بلاگ ميرا خود پروگرام كيا ہوا ہے تو اسكو چھوڑنا ايك جذباتي مسئلہ تھا دوم يہ كہ ورڈ پريس پي ايچ پي بر بنا ہوا ہے جسكو ميں اب تك بچوں كا كھلونا سمجھا كرتا تھا (اب ميري رائے بدل گئي ہے) كيونكہ ميں پچھلے سات آٹھ سال سے جاوا پروگرامنگ كررہا ہوں۔ ابھي جب ميں جاوا ميں ورڈ پريس جيسي اپليكيشن كي تلاش كي تو وہ تو مجھے مل گئي اور وہ بھي اپاچي كي ويب سائٹ پر رولر كے نام سے ۔ ليكن جب جاوا ہوسٹنگ كے ريٹ چيك كيے تو ہوش اڑ گئے اور پھر لا محالہ ورڈ پريس ہي انسٹال كر ليا ليكن اسكا سورس ديكھنے كے بعد يہ اندازہ ہوا كے اسكے كوڈ كي كوالٹي بہت بہتر ہے ۔۔
ورڈ پريس پر مشكل ترين چيز تھيم كي سيليكشن ہے كيونكہ اتني تھيمز دستياب ہيں كے آدمي اپنے آپ كو ايسا محسوس كرتا ہے جيسے كھلونے كي دكان ميں بچہ ۔۔ خير ايك تھيم پسند آئي تو اس كو قوميا ليا ۔۔ اگر ورڈ پريس كے گروز كي نظر سے يہ مضون گزرے اور وہ ميري نئي ويب سائٹ پر كلك بھي كرليں تو اپني ماہرانہ رائے سے ضرور مستفيد فرمائيے گا۔
Filed Under: میرا بلاگ
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (10)
میرا پاکستان
October 28th, 2007 at 9:57 pm
دوسري سالگرہ اور نئے ڈومين كي مبارك
راشد کامران
October 28th, 2007 at 11:45 pm
شکریہافضل
محمد شاکر عزیز
October 29th, 2007 at 2:34 am
تبصرہ نگاروں کے نام دائیں سے بائیں نہیں
لسٹ بھی دائیں سے بائیں نہیں
تھیم کا ترجمہ بھی شاید پورا نہیں کیا گیا۔
بہرحال اچھی چیز ہے۔
راشد کامران
October 29th, 2007 at 2:40 am
نشاندہی کا شکریہ شاکر۔۔ ہاں یہ تو میں نے نوٹ ہی نہیں کیا تھا۔۔ انشاء اللہ جلد ہی اسے بھی اپ ڈیٹ کردوں گا۔۔۔
محب علوی
October 29th, 2007 at 2:46 am
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ جاوا پروگرامر ہیں پھر تو جاوا سکرپٹس کے ڈھیر لگا سکتے ہیں جو ان تھیمز کو متحرک اور جاندار کر سکتے ہیں ۔ میں نے آپ کی ایک پوسٹ پر تبصرے میں اردو ٹیک فورمز کا پتہ دیا ہے جہاں ہم بلاگنگ کو آگے بڑھانے کے لیے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ آپ کا اردو بلاگ میں تقریبا دو سال سے دیکھ رہا ہوں اور عمدہ کاوشیں ہیں آپ کی ، قدیر نے بھی آپ کے بلاگ کی تعریف کی ہے۔ نظریاتی اختلاف کے باوجود آپ کی اردو سے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسی جذبے سے آگے کام کرتے رہیں گے اور لوگوں کو اردو کی طرف راغب کرنے میں اپنی تکنیکی صلاحیتیوںکو بھی بروئے کار لاتے رہیں گے۔
محب علوی
October 29th, 2007 at 2:50 am
تبصروں میں چھوٹی yeh ی نظر نہیں آ رہی اور تبصرہ نگار کا نام بھی بائیں طرف ہے۔
ویسے کلینڈر کو ٹاپ پر رکھنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی :)۔
سمائیلز بھی نہیں ہیں تبصروں میں۔ اس کے لیے پلگ آپ کہیں تو میں میسر کر دوں۔
ساجداقبال
October 29th, 2007 at 3:19 am
مجھے تبصرہ نگاروں کے ناموں کے بجائے ڈبے نظر آرہے ہیں۔
راشد کامران
October 29th, 2007 at 11:42 am
محب علوی نشاندہی کا شکریہ ۔۔ اسکرپٹس کے ڈھیر تو میں خیر کیا لگاؤں گا لیکن اگر کہیں میں کوئی خدمت کر سکوں تو آپ کی عنایت ہوگی۔ نظریاتی اختلاف تو زندگی کی علامت ہے ۔۔ ورنہ تو ہر انسان فوجی بن جائے :) یہ تو خیر جملہ متعرضہ تھا ۔۔
ساجد اقبال نشاندہی کا شکریہ۔۔ تبصرہ نگاروں کے نام کا فونٹ درست نہیں تھا ۔۔ اب میں نے کر دیا ہے امید ہے بہتری آئی ہوگی۔
محب علوی
October 31st, 2007 at 3:48 pm
راشد : آہستہ آہستہ کام ہوتا رہے تو ایک سال میں کافی کام ہو جاتا ہے ، ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ ہم نے تھیم اردوانے شروع کیے تو ڈھائی ماہ میں 35 کے قریب تھیمز ہو گئے ہیں۔ آپ کی یہ بات بالکل بجا ہے کہ نظریاتی اختلاف زندگی کی علامت ہیں۔ خیر آپ کام جاری رکھیں آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی اور جاوا سکرپٹ کے متعلق خاص طور پر چند پوسٹس ضرور کریں تاکہ اس سے سب فائدہ اٹھا سکیں۔
آج تھیم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی کیونکہ آج وہ کل والی خوبصورتی نہیں رہی۔
راشد کامران
October 31st, 2007 at 4:23 pm
محب آپ لوگوں کی کمٹمنٹ واقعی قابل تحسین ہے۔۔ میں گلوبل اردو سرچ انجن کا کچھ ابتدائی کام کررہا ہوں اگر کوئی قابل ذکر پیش رفت ہوتی ہے تو اسکو اردو ٹیک پر منتقل کرنے پر کچھ کام کیا جاسکتا ہے ۔۔ اگر اس سلسلے میں پہلے ہی کوئی کام ہورہا ہے تو ضرور بتائیں کیونکہ ابھی تک میری نظر سے کوئی قابل ذکر اردو سرچ انجن نہیں گزرا۔
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں