اردو میں انگریزی کی ملاوٹ۔ پی آر آئی کی رپورٹ

پبلک ریڈیو انٹرنیشنل یعنی پی آر آئی کے متعلق میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آزاد خبروں کے حصول کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے. پی آر آئی پر نشر ہونے والا ایک سلسلہ دی ورلڈ کے نام سے مشہور ہے جس میں دنیا بھر کی اہم خبروں کا ایک بہت ہی مفصل جائزہ نشر کیا جاتا ہے۔ آج 18 تاریخ کو ایک بہت ہی دلچسپ رپورٹ اردو میں انگریزی کی ملاوٹ کے حوالے سے نشر کی گئی۔ اس پروگرام کو یہاں سنا جاسکتا ہے اور آخر میں یہ ضرور بیان کریں کہ آیا آپ رپورٹ سے متفق ہیں یا کوئی اور نکتہ نظر رکھتے ہیں۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (2)

میرا پاکستان

November 19th, 2008 at 5:29 am    


ہم اس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہیں مگر اردو کو مکمل طور پر معدوم ہونے میں‌ابھی کافی عرصہ لگے گا۔ کیونکہ اردو یا ہندی انڈیا کی فلموں سے جانی جاتی رہے گی، پھر ہمارے سکول ابھی مکمل طور پر انگریزی میں‌تعلیم نہیں‌دے رہے تیسرے انگریزی ابھی صرف امیروں اور بڑے شہروں کی زبان بنتی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کی اکثریت ابھی بھی دیہاتوں قصبوں‌میں‌رہتی ہے۔ اگر حکومت اور میڈیا کی ایسے ہی کوششیں‌جاری رہیں‌تو اردو وقت سے پہلے بھی ختم ہو سکتی ہے۔

عدنان مسعود

November 19th, 2008 at 11:37 am    


“ایکچولی آپ ڈونٹ نو! ۔
ایکچولی آج کل کی دنیا میں کمپٹیشن اتنا کٹ تھروٹ ہوگیا ہے کہ اپوننٹ کو لائٹلی نہیں لینا چاہئیے۔جب تک ہماری پروڈکٹ کمپیٹیٹوو نہیں ہوگی۔اٹ از امپوسیبل ٹو سروائیوو ان دس ماحول۔میرے کو میری مدر کی یہ بات یاد آرہی ہے کہ جب تک ہم ٹرتھ فل نہیں ہوئیں گے۔ہمارے ورڈز کو کوئی امپورٹینس نہیں دے گا”

– وسعت اللہ خان کے کالم سے اقتباس
http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2008/07/post_328.html

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website