بادلوں میں منتقلی

اچھے دنوں میں کبھی ہم نے بڑی تگڑی قسم کی ہوسٹنگ خرید لی تھی لیکن اس بار سوا دو سو ڈالر کا تقاضا ہمیں کچھ اچھا نہیں‌ لگا۔ خیر جناب اپنے پرووائڈر جس سے ہم کافی مطمئن تھے انہیں‌ہم نے درخواست کی کے ہماری ہوسٹنگ کو ریسیشن کے حساب سے تھوڑا ڈاؤن گریڈ کردیں تاکہ ہمارا بل آدھا ہوسکے لیکن صاحب انہوں نے نا معلوم کیوں ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ پہلے تو ہم نے آن لائن موجود سیلز پرسن کو انجیلینو انگریزی میں با نقط سنائیں پھر فوری طور پر اپنی ہوسٹنگ کو منتقل کرنے کا پلان بنایا اور پھر آخر کار کلاوڈ‌اسپیس کے استعمال کا فیصلہ کیا اور سلائس ہوسٹ پر 20 ڈالر ماہانہ کی بنیاد پر اپنی ذاتی لینکس کی ورچوئل مشین حاصل کرلی۔

اس سستی ترین ورچوئل مشین میں واحد لمٹ ڈسک اسپیس اور بینڈ وتھ کی ہے لیکن 10جی بی اسپیس اور 100 جی بی بینڈوتھ ہمارے ذاتی استعمال کے لیے بہت ہے اور جبکہ ای میل کے لیے ہم گوگل کی مفت سروس گوگل ایپ استعمال کر رہے ہیں تو پھر بلاگز رکھنے کے لیے اپنا ذاتی سرور جس کا مکمل کنٹرول آپ کے اپنے ہاتھ میں ہو اس کے تو کیا ہی کہنے۔

سلائس ہوسٹ کی سب سے اچھی بات اس کا سادہ انٹرفیس ہے جس کی مدد سے آپ جب چاہیں اپنی مشین کو ری بوٹ کرسکتے ہیں‌ اور جب چاہیں پوری کی پوری مشین دیوار پر دے ماریں‌اور ایک نئی ڈسٹرو کی انسٹالیشن کے ساتھ سلائس ری فریش کر لیں۔ اور اس تمام عمل کا کل وقت پانچ منٹ سے بھی کم ہے۔ فیڈورا، اوبنٹو، سینٹوس سبھی استعمال کرنے کے بعد آخر کار ڈیبین کے استعمال کا فیصلہ ہوا اور پھر مائ سیکوئل اور اپاچی کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی ہماری ساری سائٹس آئن لائن ہوگئیں اور اب ہم اپنی مرضی سے جب چاہیں جو چاہیں تبدیل کرلیں۔

اور ہاں سلائس ہوسٹ‌پر کسی قسم کا کوئی لمبا چوڑا کانٹریکٹ نہیں ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی اور جب چاہیں سروس منقطع کرلیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے تو انتہائی مفید ہے جنہیں‌ تجربہ کے طور پر انٹرنیٹ سرورز انسٹال کرنے ہیں‌یا پروف آف کانسیپٹ اپنے کلائنٹس کو دکھانا ہے۔

ہمارے لیے یہ اچھا تجربہ ہے اور ہم نے کچھ دوسرے بلاگرز کی سائٹ بھی اپنے پاس ہی ہوسٹ کر لی ہے۔ اور امیدہے کہ اب بغیر کسی تعطل کے یہ سروس چلتی رہے گی ورنہ ہمیں‌پانچ ڈالر کی مزید ادائیگی کرکے ایک بیک اپ بھی بنوانا پڑے گا تاکہ کسی بھی 12 مئی سے نمٹا جاسکے۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (23)

میرا پاکستان

December 17th, 2008 at 3:37 pm    


ایسی معلوماتی تحریر کا شکریہ۔ سودا برا نہیں‌ہے، ہم بھی اسے ٹرائی کر کے دیکھ لیتے ہیں۔

جہانزیب

December 17th, 2008 at 3:41 pm    


زبردست، میں نے ایک ہفتہ تک اپنے کمپیوٹر پر سرور کو آن لائن کیا تھا، اور کامیابی سے چلانے کے بعد منصوبہ جات بنا رہا تھا کہ یہ کر دوں گا وہ کر دوں‌گا کہ سورس پرووائڈر کا فون آ گیا کہ یہ سب کانٹڑیکٹ‌ کی خلافی ورزی ہے ۔ ویسے بیس ڈالر مہینہ تو کچھ بھی نہیں ہے ایک مضائقہ میرے جیسے سست انسان کے لئے کہ ہر مہینے ادائیگی بھول جایا کروں‌ گا ۔

مکی

December 17th, 2008 at 4:16 pm    


اچھی آفر ہے..

راشد کامران

December 17th, 2008 at 4:29 pm    


افضل صاحب‌بالکل ٹرائی کرنے میں حرج نہیں‌۔ ویسے بھی سلائس ہوسٹ ریک اسپیس کی کمپنی ہے اور ریک اسپیس کی ریپوٹیشن سے تو سب ہی واقف ہیں‌اس لیے امید ہے کہ گڑبڑ نہیں‌ہوگی۔

جہانزیب میں نے بھی ایک مہینے گھر پر ہی ہوسٹ کیا لیکن ڈیول پروسیسر ڈیل سرور نے بجلی کے بل میں 30 ڈالر کا اضافہ کردیا پلس ٹائم وارنر نے ڈیڈیکیٹد آئ پی دینے سے انکار کردیا کہ گھریلو صارفین کو آئی پی نہیں مل سکتی مزید سرور کا شور۔۔ بلنگ کے لیے آپ ایک آدھ مہینہ استعمال کے بعد ایڈوانس میں‌پورے سال کی ادائیگی کردیں‌ ورنہ آپ کو تو پتہ ہے امریکہ میں پیسے لینے والے تو کسی بھی طرح‌وصولی کر کے ہی چھوڑتے ہیں :)

مکی صاحب‌ آپ جیسے گروز کے لیے تو بہت ہی عمدہ آفر ہے بلکہ کمپنی کا ٹارگیٹ ہی پاور یوزر ہیں‌عام بندہ تو کمانڈ لائن سے ویب سرور انسٹال نہیں‌کرسکتا۔

عبدالقدوس

December 17th, 2008 at 11:51 pm    


بینڈوتھ اور ریم کچھ کم ہے

ویسے میں پاس 2 vps فارغ پڑے ہوئے ہیں‌جن کو میں بیچنا چاہ رہا ہوں 😛

ریم 512 ایم بی
بینڈوتھ 1000 جی بی
ڈسک سپیس 10 جی بی

یہ سن بیسڈ ہیں‌اور ان مینجڈ بھی یعنی کہ سب کچھ خود ہی کرنا پڑے گا سروس http://www.layeredtech.com/ سے حاصل کردا ہے

میں‌گزشتہ 9 ماہ سے ڈیڈکیٹڈ سرور استعمال کر رہا ہوں جس پر سکون ہی سکون ہے اور راوی سب چین ہی چین لکھتا ہے

راشد کامران

December 18th, 2008 at 12:32 am    


عبدالقدوس صاحب اپنے سرور کا مزا ہی الگ ہے۔
20 ڈالر ماہانہ میں‌ تو یہ ریم اور بینڈ وتھ بھی بہت ہے۔ ورڈ پریس کی چار پانچ سائٹس اور ایک میل سرور کے لیے تو بہت ہے۔

ڈفر

December 18th, 2008 at 12:43 am    


بیس ڈالر 😯
یعنی سولہ سو رقپے ماہانہ
پاکستان کے حساب سے ت بہت خرچے والا نسخہ ہے :(

ساجداقبال

December 18th, 2008 at 1:16 am    


خرچہ نکالنے کیلیے ہی بندہ لے گا ناں۔ ہم تو ایک ان مینیجڈ پر تکیہ کیے ہوئے ہیں، لیکن بندہ سرور منیجمنٹ کی الف ب سے بالکل ناواقف ہے۔

عبدالقدوس

December 18th, 2008 at 1:24 am    


راشد آپ نے جلد بازی کی 😛 ورنہ میں‌یہی چیز آپ کو 13 ڈالر تک میں دلوا دیتا 😛 گوگل سے پوچھ کر
ویسے مجھے یاد ہے کہ کچھ ماہ پہلے 300 جی بی بینڈوتھ اور 13 جی بی ہارڈ ڈسک کے ساتھ میں نے 9 ڈالر میں لیا تھا لیکن پھر بند کردیا کیونکہ میرے پاس پے پال نہیں‌تھا پیسے ادا کرنے کے لیے ::P

عبدالقدوس

December 18th, 2008 at 1:25 am    


ڈفر بھائی نسخہ تو مہنگا ہے بالکل اور مزے بھی منفرد ہیں بھائی

راشد کامران

December 18th, 2008 at 2:04 am    


عبد القدوس بھائی ۔۔ بس اگلی بار گائے لینے آپ کو ساتھ لے کر ہی جانا ہے۔۔ طے پایا۔

عبدالقدوس

December 18th, 2008 at 9:41 am    


بھائی مجھے ناسہی لیکن ایک بات کو زہن میں بٹھا لیں‌کہ گوگل ہمارا دوست ہے :)

راشد کامران

December 18th, 2008 at 12:57 pm    


کارپوریشنز کسی کی دوست نہیں ہو سکتیں۔۔ کارپوریشنز صرف منافع کی دوست ہوتی ہیں‌:)
ہمارے دوست تو آپ لوگ ہیں آپ کا مشورہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا، گوگل کا مشورہ صرف گوگل کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

نبیل

December 18th, 2008 at 3:14 pm    


دوسرے بلاگز ہوسٹ کرکے تو آپ نے نیکی کا کام کیا ہے۔
میں بھی ہوسٹنگ خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔ فی الحال تو ڈریم ہوسٹ سے شیئرڈ ہوسٹنگ خریدنے کا ارادہ ہے۔ اس بارے میں مزید تحقیق کرکے دیکھوں گا۔ جو آفر قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے بہتر لگی اسے ہی خرید لوں گا۔

راشد کامران

December 18th, 2008 at 4:24 pm    


نبیل صاحب بالکل۔ ہوسٹنگ خریدنا بالکل کپڑے خریدنے جیسا ہی ہے یعنی جو رنگ دوسرے پر اچھا لگتا ہے ہوسکتا ہے وہ آپ پر اچھا نہ لگے اس لیے یہ بھی بڑا ذاتی سا تجربہ ہے اس لیے لامحالہ خود تحقیق کرنی پڑتی ہے جو اچھی بات اب ہے وہ ڈیڈیکیٹد سرورز کی اچھے نرخوں میں دستیابی ہے جس سے کسٹمر سپورٹ کی مغز ماری سے جان چھٹ گئی ہے۔

عبدالقدوس

December 18th, 2008 at 10:05 pm    


بھائی شیرڈ ہوسٹنگ کے لیے کم از کم میں تو ڈریم ہوسٹ پر اعتبار نہیں‌کرسکتا :)

باقی نبیل بھائی آپ iweb.ca کو دیکھیں ان کے ڈیڈیکیٹڈ‌کافی مناسب دام میں‌ہیں اور اچھے بھی میرا پاس بھی ان کا ہی ایک ہے

عبدالقدوس

December 18th, 2008 at 10:08 pm    


راشد بھائی گوگل اور دیگر کارپوریشنز میں فرق ہے 😉 آزما کردیکھ لیں‌گوگل صرف اسی لیے مشہور ہے کہ وہ جو کماتا ہے اس کا زیادہ تر حصہ اپنے صارفین پر خرچ کرتا ہے گوکہ یہ بل واسطہ کمپنی کا ہی فائدہ ہے لیکن صارف بھی تو اس میں مزے کررہا ہے اب ایم ڈی کی سیٹ‌تو صارف کو دینے سے رہے وہ 😛

راشد کامران

December 18th, 2008 at 10:16 pm    


گوگل پائیتھون شاپ ہے بھائی۔۔ ابھی عمومی ہوسٹنگ کے لیے باہر ہی کچھ ڈھونڈنا ہوگا۔ اگر آپ کا اشارہ سرچ کی طرف ہے تو بلاشبہ اس کے بغیر تو گزارا نہیں۔

گوگل جو کماتا ہے اس کا زیادہ حصہ اپنے صارفین پر خرچ نہیں‌ کرتا ان پر انویسٹ‌کرتا ہے :(

نبیل

December 19th, 2008 at 2:22 am    


راشد، مجھے ہوسٹنگ خریدنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ اس طرح کے انفراسٹرکچر کے کام تو زکریا ہی سنبھالتے ہیں۔
عبدالقدوس، مشورے کا شکریہ۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی اردو ویب کو ڈیڈیکیٹڈ سرور پر منتقل کرنے کی ضرورت پیش آجائے۔ ابھی ہم نے کم از کم ڈیٹابیس کے لیے تو وی پی ایس لے لیا ہے۔ میں اپنے لیے ہوسٹنگ بلاگ وغیرہ سیٹ اپ کرنے کے لیے لینا چاہ رہا ہوں۔ اس کے لیے شاید شیئرڈ ہوسٹنگ ہی کافی رہے گی۔

مکی

January 3rd, 2009 at 7:24 pm    


ڈیڈی کیٹڈ ہوسٹنگ کتنے تک کی مل سکتی ہے؟

راشد کامران

January 4th, 2009 at 1:58 am    


مکی صاحب یہ بڑا ہی مشکل سوال ہے۔ یہ کافی حد تک اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ لینا چاہتے ہیں۔ مکمل فزیکل مشین یا ورچوئل مشین جس میں پراسیسر شیر کرنا پڑے گا۔ یو سمجھ لیں 15 ڈالر ماہانہ سے لے شروع ہے اور جیسے جیسے آپ میعار بڑھاتے جائیں ساتھ ساتھ پیسے بھی بڑھتے جائیں گے۔

ایم مبین

May 24th, 2009 at 1:05 am    


بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب اپنے اردو والے اپنےسرورکی بات کرنے لگے ہیں۔ ورنا مشکل یہ تھی کی اگر اردو کا کام کرنا ہے تو رضاکارانہ طور پر کیجیے اور لوگ اسی بیاد پر کر بھی رہے ہیں۔ اس سے کوئی تجارتی فایدہ یا مالی فایدہ تو ہونے سے رہا مگر اردو کو دوسروً کی بیساکھی سے دور رکھنا ہے تو اتنا اردو کے جیالوں کو تو کرنا ہی پڑے گا

ایم مبین

راشد کامران

May 27th, 2009 at 12:23 am    


ایم مبین صاحب بلاگ میں خوش آمدید۔ آپ کی بات بجا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ کم از کم اردو بلاگنگ کو چند ہی سہی لیکن لوگ سنجیدگی سے لے رہے ہیں جس سے امید بندھ چلی ہے کہ اب یہ سلسہ تھمے گا نہیں۔۔

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website