چھوٹی سی بات
افتخار اجمل صاحب نے جنوری 13 اور جنوری 14 اور پھر زین الدین نے جنوری 14 کو اپنی پوسٹ میں ایک ویب سائٹ کے لنک پر جا کر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کسی قسم کے ووٹ ڈالنے کی تحریک دلائی ہے ۔ اس سلسلے میں چھوٹی سی بات عرض کرنا تھی۔
From Blog |
ا۔ اوپر دی گئی ہواز رپورٹ میں آپ اس سائٹ کی تاریخ اجراء دیکھ سکتے ہیں جو 28 دسمبر 2008 ہے یعنی یہ کوئی میعاری اور پہلے سے موجود فورم نہیں۔
2۔ گوگل ایڈ سینس کے اشہارات کی بھرمار سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ سائٹکا اصل مقصد کیا ہے۔
3۔ اس کے نتائج کسی بھی انٹرنیشنل پول کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ یہ مکمل فیک سائٹ ہے۔
4۔ اس طرح کی سائٹس اور ای میل کے وائرل پھیلاؤ کو روکنا زیادہ مناسب ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ہمارے ووٹڈالنے کے وزٹکے پیسے گوگل سے کھرے کر کے ہمارے ہی خلاف استعمال کرلیے جائیں۔
5۔ کسی بھی قسم کے پول میں حصہ لینے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلیں کے آیا جس جگہ آپ ووٹ ڈالنے جارہے ہیں وہ کسی ایسے ادارے کا حصہ ہے جس کے پول نتائج کسی قسم کا اثر پیدا کرسکتے ہیں اگر نہیں تو ویب سائٹ کو سرے سے وزٹ ہی نہ کریں۔ گیلپ، سی این این اور اسطرح کے اداروں یا آپ کے مقامی یا قومی اخبارات و ٹی وی کے پولز یا بین الاقوامی امدادی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے پولز ہی اصل اور میعاری پولز مانے جاتے ہیں۔ باقی تمام ویب سائٹس اور ای میل جذباتی شدت کا فائدہ اٹھانے کی کوششیں کرتی ہیں اور بس۔
آگے آپ کی مرضی ۔ ذیل میں وہائٹ پیجز کے اڈریس لک اپ کا نتیجہ بھی موجود ہے جس سے سائٹ رجسٹر کرنے والے کا حدود اربعہ بھی معلوم ہوتا ہے جو ہمارے گھر سے چند میل کے فاصلے پر ہے جہاں ایک اسٹار بکس اور چند چھوٹی دکانیں موجود ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر کسی کا خیال ہے کہ اس سائٹ پر ووٹ ڈالنے سے غزہ کے مسلمانوں کی صورت حال میں کوئی بہتری آئے گی تو سو بسم اللہ۔
From Blog |
Filed Under: چھوٹی سی بات
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (11)
ایم بلال
January 14th, 2009 at 5:38 pm
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔۔۔ یقینا ہمیں اس طرح کی ووٹنگ میں حصہ لینے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کر لینی چاہئے۔۔۔
ویسے آپس کی بات ہے میں نے خود اسی سائیٹ پر ووٹ دیا ہے۔۔۔ باقی اب آپ کی اس تحریر سے سمجھ آ گئی ہے کہ آئندہ اس طرح کے معاملات میں اختیاط کرنی ہو گی۔۔۔
عبدالقدوس
January 14th, 2009 at 10:58 pm
اس سائٹ کو اب بند ہی ہوجانا چاہیے 😛
افتخار اجمل بھوپال
January 15th, 2009 at 1:26 am
تحقیق کرنے کا شکریہ ۔ میں نے اس سائیٹ کی چھان بین نہیں کی کیونکہ مجھے یورپ سے کسی نے اس سے متعارف کرایا تھا اور میرا خیال تھا کہ اُس نے چھان بین کر لی ہو گی
زین زیڈ ایف
January 15th, 2009 at 6:10 am
بہت شکریہ۔ آپکا
مجھے بھی اس بارے میںعلم نہیں تھا۔ ۔
انشاء اللہ آئندہ احتیاط برتی جائے گی۔
پا کستان بو لتا ہے-
January 15th, 2009 at 9:29 am
با لکل صحیح ،سپیم کی پہچا ن کر نا ضر و ر ی ہے-
دوست
January 15th, 2009 at 10:24 am
مجھے سے ووٹ ہی نہیں ڈلا ہر بار ایرر آجاتا تھا تھک کر بند ہی کردی
اسماء
January 15th, 2009 at 1:10 pm
آہ ہا، اس بارے میں تو سوچا ہی نہیںتھا، تحقیق کا شکریہ!
محمد سعد
January 16th, 2009 at 1:03 pm
جزاک اللہ۔
اس مسئلے کی نشاندہی کا بہت بہت شکریہ۔
اسامہ ضیاء
January 20th, 2009 at 2:16 pm
کسی نے صحیح کہا ہے کہ ہر کام کرنے سے پہلے سو بار سوچو کہ کیا وہ کام ہمیں کوئی نقصان ہی نہ پہنچادے۔ تحقیق کا بہت شکریہ۔
بلو
January 28th, 2009 at 4:42 am
اس بارے میں تفصیل اور حقیقت بتا کر آپ نے بہت اچھا کا کیا ہے
محمد آصف
March 31st, 2009 at 6:10 am
بھای جان آپ نے بہت اچھی تحقیق کی ہے آپ کا بہت شکریہ۔ ہم سب کو اس طرح کی تمام ویب سایٹس جن کا مقصد مسلمانوں کے خلاف راے عامہ کو ابھارنہ ہو حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں