بلاگ کا نیا چہرہ

اگر آپ اس بلاگ کو رونق بخشتے رہے ہیں تو شاید آپ نے تبدیلی کو محسوس کیا ہوگا۔ کافی تگ و دو کے بعد تھیم میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ مناسب سمجھیں تو اپنی رائے کا اظہار بھی کریں اور بہتری کے لیے تجاویز کا ہمیشہ کی طرح خوشدلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

انٹر نیٹ ایسپلولر فی الحال ضدی بچے کی طرح اڑا ہوا ہے باقی سارے براؤزرز میں تو تھیم کو سدھا لیا گیا ہے۔ کچھ فیچرز غائب ہوسکتے ہیں اور کچھ فیچرز وقتی طور پر مسئلے بھی پیدا کررہے ہیں اگر عین آپ کی آمد کے موقع پر کسی پلگ ان نے کوئ شرارت کردی ہے تو میری طرف سے پہلے سےہی معذرت قبول کریں۔

Filed Under: میرا بلاگ

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (24)

مکی

May 1st, 2009 at 4:50 am    


قبلہ تبدیلی تو کافی اچھی ہے مگر بلاگ کے عنوان کا آخری جملہ دوسرے لائن پر تشریف لے گیا ہے اور احباب کے صفحہ کے نیچے جاگزیں ہے.. عنوان کا فونٹ کچھ کم کرنے سے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے وہ بھی خشبو لگا کے.. باقی سب ٹھیک ہے..

ویسے کیا عمرہ پر جانے کا ارادہ ہے..

جعفر

May 1st, 2009 at 5:02 am    


عمدہ ہے
لیکن تھیمز سے زیادہ آپ کی تحاریر میں زیادہ دلچسپی ہے میری
😉

محمد وارث

May 1st, 2009 at 5:23 am    


اچھا تھیم ہے، اور کوئی مسئلہ مجھے تو نظر نہیں‌آیا۔

میرا پاکستان

May 1st, 2009 at 5:40 am    


سائڈبار اچھی ہے خا ص طور پر حالیہ تحریریں اور حالیہ تبصرے کے مینیو بٹن۔یہاں آپ ایک آدھ اور بٹن کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ ہیڈر کا رنگ مزید گہرا ہو تو شاید اچھا لگے۔ یہی حال مینیو بٹنوں کا ہے ان کا رنگ تو ضرور گہرا ہونا چاہیے۔ وائس آپ ٹورانٹو اردو بلاگ کے بٹن اچھے لگے ہیں جن کے رنگ قاری کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔
آپ نے بلاگ کا عنوان کہاں سے لیا ہے؟ کافی لمبا فقرہ ہے اور جب تک فقرہ ختم ہو اس کا مفہوم گڈمڈ ہونے لگتا ہے۔

میرا پاکستان

May 1st, 2009 at 5:43 am    


ایک بات رہ گئی۔ یہ جو کالی موٹی لائنیں‌ہیں‌ان کا رنگ ذرا مدھم کر کے دیکھیں‌بھلا کیا لگتا ہے کیونکہ اس وقت بلاگ میں‌سب سے زیادہ یہی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔

افتضار اجمل بھوپال

May 1st, 2009 at 6:23 am    


اچھا سانچہ ہے ۔
کہیں آپ آن لائین اخبار شروع کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے ؟

تانیہ رحمان

May 1st, 2009 at 10:22 am    


اچھا بلاگ ہے ابھی پوری طرح چکر نہیں لگایا لیکن دیکھنے میں اچھا لگ رہا ہے ، میں خود ابھی ابھی آئی ہوں اس لیے ذیادہ نہیں جانتی ۔

راشد کامران

May 1st, 2009 at 12:28 pm    


مکی صاحب مسئلے کی نشاندہی کا شکریہ۔۔ آپ کے پاس شاید نستعلیق انسٹال نہیں تھا اور میں نے ڈیفالٹ فانٹس میں چیک نہیں‌کیا تھا آپ کے تجویز کردہ حل کے مطابق فانٹ سائز کم کیا ہے تو اب مسئلہ ختم ہوگیا۔۔ عمرے پر جانے والے بات سر پر سے نکل گئی ۔

جعفر صاحب آپ کی نوازش کا شکریہ۔

وارث صاحب تھیم پسند کرنے کا شکریہ۔

افضل صاحب ۔۔ آپ کی رائے کے مطابق تبدیلیاں کی ہیں اور اس سے کافی بہتری آئی ہے۔۔ تفصیلی جائزہ لینے پر آپ کا نہایت ممنون ہوں

افتخار اجمل صاحب پسندیدگی کا شکریہ۔۔ نہیں صاحب۔۔ ہم نے کیا اخبار نکالنا ہے۔۔ جب عالمی اخبار ہے تو ہمارا اخبار کسی نے کیا پڑھنا ہے۔

تانیہ رحمان صاحبہ۔۔ آپ کی پسندیدگی کا شکریہ۔۔

شعیب صفدر

May 1st, 2009 at 12:53 pm    


نہایت عمدہ لگ رہا ہے۔۔۔ میرے پاس کوئی مسئلہ نہیں کررہا!

مکی

May 1st, 2009 at 1:40 pm    


میرے پاس تو سارے نستعلیق فونٹ ہیں.. خیر اب ٹھیک ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہے.. عمرہ سے مطلب تھا کہ سفید سفید رنگ میں بلاگ یوں لگ رہا ہے جیسے احرام پہنایا ہو..

راشد کامران

May 1st, 2009 at 1:42 pm    


شعیب صاحب‌۔۔بہت شکریہ۔۔

مکی صاحب۔۔ بس اس وقت سر پر سے گزر گئی تھی۔۔ ہاں سفید اس لیے رکھا ہے کہ مواد ابھر کر سامنے آئے۔۔ لیکن اب بلاگز میں تصاویر کو استعمال بڑھانے پر غور ہے۔۔ امید ہے اس سے تھوڑی رونق بحال ہوگی ۔۔

م۔م۔مغل (ناطقہ)

May 1st, 2009 at 11:09 pm    


واہ صاحب ، واہ ،
بہت خوب لگ رہا ہے یہ سانچہ، یوں‌محسوس ہوتا ہے کہ حج و عمرہ کا موسم آگیا ہے اور اظہاریہ نے احرام باندھ لیا ہو، میری جانب سے اس خوشگوار کن تبدیلی پر مبارکباد قبول کیجیے ،فی الحال کوئی غیر مانوس مسئلہ درپیش نہیں، سو ایک بار پھر مبارکباد اور دعائیں، سدا خوش رہیں جناب،

م۔م۔مغل
ناطقہ

راشد کامران

May 1st, 2009 at 11:52 pm    


شکریہ مغل صاحب۔ اور بلاگ میں خوش آمدید۔

ساجداقبال

May 2nd, 2009 at 1:44 am    


بہت بہترین دکھائی دے رہا ہے۔ میری طرف سے 10 میں سے 10 نمبر۔

ابوشامل

May 2nd, 2009 at 9:25 am    


نیا تھیم تو بہت ہی “سادہ” و “پرکار” ہے۔ مجھے بھی ایسے ہی تھیمز پسند ہیں۔ اب کوشش کریں کہ دو تحاریر کے درمیان وقفے کو کچھ کم کیجیے۔ ویسے اس نصیحت میں نے خود بھی عمل کرنا ہے :)

راشد کامران

May 2nd, 2009 at 12:38 pm    


ساجد صاحب سو فیصد نمبر دینے کا شکریہ۔
ابوشامل صاحب۔۔ یہ تو ہے کہ وقفہ زیادہ ہوجاتا ہے اس کا کچھ علاج کرنا ہی ہوگا۔۔ اور آپ کو بھی اس بابت کچھ سوچنا پڑے گا۔

ریحان مرزا

May 3rd, 2009 at 4:39 am    


بہت خوبصورت تھیم ہے ۔۔۔ بہت خوب مینٹین کیا ہے آپ نے

راشد کامران

May 4th, 2009 at 11:54 am    


ریحان مرزا صاحب ۔۔ آپ کی آمد کا اور پسندیدگی کا شکریہ۔ امید ہے ہمیشہ اپنی رائے سے بہتری کا موقع فراہم کرتے رہیں گے۔

عمر احمد بنگش

May 6th, 2009 at 3:35 pm    


عمدہ ہے جناب، آپ کی تحاریر کی طرح۔
اور یہ آخر میں‌کاپی رإئٹس کا واویلا ناحق رکھ دیا، ورنہ کون پرواہ کرتا ہے اس کی۔ ہی ہی ہی۔

راشد کامران

May 7th, 2009 at 12:14 am    


عمر احمد بنگش صاحب۔۔ شکریہ۔۔ کاپی رائٹ کا یہ ہے کہ وہ فراز نے کہا تھا نا کے
تم فراز اپنی طرف سے تو نباہے جاتے۔
باقی مرضی ہے جی جو چاہے جب چاہے اور جیسے چاہے کاپی کرے میں نے کون سا پکڑ لینا ہے۔

عمار ابنِ ضیاء

June 22nd, 2009 at 3:54 am    


بہت اچھا سانچہ ہے۔ جب اپنے بلاگ کو نیا لبادہ پہنانے لگیں تو یاد رہنے پر یہ والا مجھے دیدیجئے گا۔۔۔ اچھا لگ رہا ہے۔ :)

عمار ابنِ ضیاء

June 22nd, 2009 at 3:58 am    


دائیں سے بائیں سمت کا کچھ جگہ مسئلہ ہے جیسے تبصروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تبصرہ کے آخر میں لگا ہوا شتونگڑا تبصرے سے پہلے دیکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی صفحہ پر بھی جن تحاریر کا خلاصہ ظاہر ہورہا ہے، ان میں دائیں سے بائیں سمت کا مسئلہ دیکھائی پڑتا ہے۔۔۔

ابوشامل

June 24th, 2009 at 2:28 am    


عمار آپ اس ایک سانچے کے پیچھے ہیں؟؟؟؟ اور باقی کیا ہوئے؟

راشد کامران

June 25th, 2009 at 1:40 pm    


عمار صاحب پسندیدگی کا شکریہ۔۔ آپ جب چاہیں یہ سانچہ میں آپ کو ارسال کردوں گا کیونکہ تبدیلی تو آئندہ کئی سالوں تک ممکن نہیں‌۔۔ ہی ہی ہی۔

سی ایس ایس کے کچھ مسائل حل کرنا باقی ہیں۔۔ کبھی وقت کی کمی آڑے آجاتی ہے اور کبھی وقت کی زیادتی کے زیادہ وقت ہونے کے سبب دوسرے کاموں میں‌ الجھ جاتے ہیں ۔۔

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website