آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم
ایپل نے بالآخر آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ورژن 3 کا اجراءکردیا۔ حیرت انگیز طور پر آئی فون کے نئے ماڈل آئی فون تھری جی ایس کی فروخت سے دو دن پہلے ہی نئے آپریٹنگ کو آئی فون کے پرانے صافین کے لیے مارکیٹ میں لے آیا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم میں یوں تو کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن چند چیدہ چیدہ خصوصیات کچھ اسطرح سے ہیں۔
۔ کٹ، کاپی اور پیسٹ کی سہولت۔ اس کے ذریعے صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ تصاویر اور ایچ ٹی ایم ایل یا رچ کانٹینٹ بھی کاپی کیے جاسکتے ہیں
۔ پہلے سے موجود اسٹاک ایپ میں نئی سہولیات۔ اسٹاک سے متعلقہ خبریں اور لینڈ اسکیپ موڈ میں دو تاریخوں کے بیچ قیمت کا موازنہ کرنے کا فیچرز
۔ صوتی یادشتیں محفوظ کرنے کے لیے نئی اپیلیکیشن۔
۔ آئی ٹیون کے ذریعے ویڈیوز اور فلمیں خریدنے کی سہولت۔
۔ آئی فون گلوبل سرچ ایپ جس کی مدد سے آئی فون میں قریبا ہر چیز ڈھونڈی جاسکتی ہے۔
۔ ای میل میں سرچ اور لینڈ اسکیپ ویو کا اضافہ جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹائپنگ ممکن ہوگئی ہے۔
اسکے علاوہ لاتعداد چھوٹی بڑٰی خوبیاں ہیں جن کی مکمل تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ہمارے کام کی جو چیز اس بار شامل کردی گئی ہے وہ ہے عربی کی مکمل سپورٹ۔ اب عربی میں آئی فون تو اپنے مکی صاحب ہی استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس کا فائدہ اردو کو یوں ہوا کے اردو کی تمام ویب سائٹس اب بھرپور طریقے سے دیکھی جاسکتی ہیں۔ آئی فون کے سلسلے کی پچھلی عرضداشتوں میں پہلے ہی میں سفاری براؤزر کی خوبیوںپر روشنی ڈال چکا ہوں اور نیچے دیے گئے اسکرین شاٹس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیںکہ ایک موبائل فون پر کس قدر شاندار اردو براؤزنگ ممکن ہوگئی ہے۔
اب ایک دن کا اور انتظار ہے اور جیسے ہی آئ فون تھری جی ایس ہاتھ میں آتا ہے تو اس میں موجود نئے فیچرز پر ذاتی تجربات پر مبنی پوسٹ کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔
Filed Under: اردو بلاگنگ, انفارمیشن ٹیکنالوجی
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (14)
بدتمیز
June 18th, 2009 at 12:07 pm
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اپگریڈ صرف راشد کریں گے۔ میں نے تو کوشش فرمائی جواب ملا میاں نومبر سے پہلے تمکو نیا رعائتی قیمت میں نہیں مل سکتا۔ اب دیکھئے صبر کرتے ہیں کہ کچھ اور
راشد کامران
June 18th, 2009 at 12:30 pm
نہیں اپگریڈ کہاں بلکہ اسپرنٹ کا کانٹریکٹ خوش قسمتی سے ایکسپائر ہوگیا ہے تو نیا آئی فون خرید کر اے ٹی ٹی فیمیلی پلان پر سوئچ کرنے کا ارادہ ہے۔ اب کل ایپل اسٹور میں جاکر پتہ چلے گا کہ مزید جیب کاٹی جارہی ہے یا طویل مدتی فائدہ ہے کیونکہ دو مختلف لائنز رکھنے کی وجہ سے ماہانہ خرچ زیادہ ہی ہے۔
فیصل
June 18th, 2009 at 12:45 pm
دیکھئے میں کب لیتا ہوں۔ ویسے تو جو ترامیم آپ نے بتائی ہیں وہ نوکیا میں شائد صدیوں سے موجود ہیں۔ ہی ہی ہی۔ اب دیکھئے نوکیا این 97 جیتتا ہے یا یہ میری جیب ہلکی کرنے میں۔ سچی بات تو یہ کہ نوکیا این سیریز اور آئی فون مجھے ذرا بازاری قسم کی چیز لگتے ہیں۔ اس سے بہتر تو بندہ بلیک بیری، نوکیا ای سیریز، ایچ ٹی سی اور اور کچھ نہیں تو پام ہی لے لے۔ ویسے آپکے ساتھ سوٹ کرتا ہوں گا، آپ ٹھہرے منڈے کھنڈے، ہم ذرا بابے بابے۔۔۔
(-:
بدتمیز
June 18th, 2009 at 1:58 pm
فیصل آئی فون ہے ہی ایسا کہ بندہ نہ نہ کرتے بھی لے ہی لیتا ہے۔ 😛
مجھے تو بہتر پراسیسر ہی کارآمد لگ رہا ہے۔ باقی کچھ ایسا خاص نیا نہیں کہ میں جیب ہلکی کروں۔ ہاں جہانزیب کو ضرور زور دے رہا ہوں کہ بھائی آئی فون لے لو۔
راشد کامران
June 18th, 2009 at 4:50 pm
فیصل صاحب آئی فون کی برتری کی ایک بڑی وجہ تھرڈ پارٹی ایپس ہیں۔ ایسی ایسی شاہکار ایپلیکیشنز بنادی گئی ہیںکہ آدمی حیران رہ جاتا ہے اور اگر اب دیکھا جائے تو دراصل یہ بنیادی برتری ہے۔ باقی یہ تو ماننے کی بات ہے کہ آئ فون نے انڈسٹری کو ایک نئی جہت فراہم کردی ہے ورنہ انڈسٹری ایک ڈبے میں بند ہوگئی تھی (-:
آپ اگر بابے قسم ہیں تو ہم کہاں کے منڈے ۔۔ ورنہ آپ کے لیے سفید رنگ کا آئی فون ہے نا (-:
نوائے ادب
June 18th, 2009 at 6:09 pm
السلام علیکم جی بہت شکریہ بہت اچھی معلومات دی ہیں آپ نے ۔ لیکن ایک مسئلہ ہے مجھ جیسے نالائق کے پاس بھی آئی فون آ گیا ہے اور مجھے اس کے استعمال کرنے کا طریقہ اتنا خاص پتہ نہیں ۔ اور ہاں میں نے پوچھنا تھا کہ آئی فون سے ٹون کیسے ڈونلوڈ کرتے ہیں کچھ تفصیل بتا دیں گے کیا
راشد کامران
June 19th, 2009 at 12:18 am
رنگ ٹونز کا آسان اور سادہ طریقہ تو آئی ٹیون ہی ہے۔ آئی ٹیون میں موجود میوزک لسٹ میں جن نغموں کی رنگ ٹونز بنائی جاسکتی ہیں ان کے کسی بھی حصے کو معمولی ادائیگی کرکے رنگ ٹونز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات اس لنک پر موجود ہیں۔
http://support.apple.com/kb/HT1398
ابوشامل
June 19th, 2009 at 12:45 am
یہ تو بہت اہم ڈیولپمنٹ ہے۔ چلو شکر ہے اب آئی فون کے ذریعے بھی اردو ویب سائٹس کے وزٹ ہو سکیں گے۔
ویسے یہ میرے بلاگ پر آئی فون سے وزٹ کہیں آپ نے تو نہیں کیے گوکل اینالٹکس کے مطابق میرے بلاگ پر آئی فون کے ذریعے 5 سے زائد وزٹ ہوچکے ہیں۔
مستقبل قریب میں تو خریدنے کے کوئي آثار نہیں لیکن اپ ڈیٹ دینے کا بہت شکریہ راشد بھائی۔
بدتمیز
June 19th, 2009 at 3:19 am
ایسی ایسی شاہکار ایپلیکیشنز بنادی گئی ہیںکہ آدمی حیران رہ جاتا ہے
*****
کبھی اپنے زیر استعمال ایپس کا بھی تعارف کروائیں۔
فیصل
June 19th, 2009 at 5:33 am
سفید رنگ کا آئی فون میرے لیے؟ سمجھ نہیں آیا کہ کیوں (-:
اپلیکشنز تو یقیناَ اچھی ہونگی لیکن سمبین بھی کم نہیں۔ ویسے بھی زیادہ تر تو مفت نہیں ہیں غالباَ۔ جب اوپن سورس ہو جائینگی تو لے لینگے
(-:
راشد کامران
June 19th, 2009 at 11:23 am
ابو شامل صاحب بالکل آپ کی ویب سائٹس کئی دفعہ آئی فون سے وزٹ کی ہیں۔۔ ہوسکتا ہے وہ ہمارے ہی ٹریسس ہوں۔ جب پاکستان میں کوئی سروس پرووائڈڑآئی فون کی سروس دے جب لینا مناسب ہے اور آپ ابھی نہ خرید کر درست کررہے ہیں کیونکہ جیسا کہ حالیہ دورے میں، میں نے پایا کہ فی الحال پاکستان میں آئی فون ایک شو پیس سے زیادہ کچھ نہیں۔
بدتمیز صاحب اچھا خیال ہے ۔۔ چند ایپس جو آئی فون پر انتہائی کارآمد ہے ان کا تعارف ضرور کرواؤں گا آپ کے پاس بھی امید ہے چار پانچ صفحات تو بن چکے ہونگے ڈیکس ٹاپ کے۔
فیصل صاحبسمبین بلاشبہ ایک بہترین سسٹم ہے اور عرصہ دراز تک ونڈوز کے مقابلے میں پہلی پسند رہا ہے، آئی فون اوس کو ایک ایڈوانٹج یہ حاصل ہے کہ صرف ایک ہارڈ ویر کے بارے میںسوچنا ہے اس لیے کچھ چیزیں کافی اچھی طرح ہارڈ ویر سے مربوط ہیں جیس کی وجہ سے کچھ ایسی چیزیں ممکن ہیں جو دوسرے فونز میں ممکن نہیں جیسے آئی فون لسی کے گلاس کی طرح ہلا کر فیس بک ریفریش کرنا یا آئی پاڈ ایپ میں پلے لسٹ تبدیل کرنا یا پھر وی کی طرح گالف یا باؤلنگ کے گیم کھیلنا۔ فری ایپس میں بھی ایپ اسٹور ایک ہاتھ آگے ہی ہے اور مفت ایپس غالبا کمرشل ایپس سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔
محب علوی
June 20th, 2009 at 11:24 pm
کیا بات ہے راشد ، میں بھی آجکل پڑھ رہا ہوں آئی فون کی اپڈیٹس پر اور یہ تازہ ترین پوسٹ پڑھ کر واقعی مفید معلومات ملی ہیں۔
آئی فون پر مزید پوسٹس کا انتظار رہے گا کیونکہ آئی فون کے شائقین کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
محمد عمران
June 23rd, 2009 at 5:22 am
بھائی راشد نئے ورژن میں پہلی نسل کے آئی پوڈ ٹچ کے لیے تو کارآمد صرف کاپی پیسٹ کی سہولت ہے اس کے لیے ٕ800 روپے خرچ کرنا پیسے کا ضیاں ہے میرے خیال سے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔
راشد کامران
June 25th, 2009 at 1:47 pm
محب بھائی بالکل آئی فون پر پوسٹ چلتی رہیں گی۔ آئی فون کے شائقین کا اندازہ تو ایپل اسٹور کے باہر لگی قطاروں اور اے ٹی ٹی کے دفاتر کے باہر منہ چڑاتے سولڈ آؤٹ کے اعلانات سے ہی ہوجاتا ہے۔۔ لیکن آج کل تو پام پری بھی سولڈ آؤٹ ہے اور اس کے لیے بھی باقاعدہ منتظرین کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔۔
عمران داد اصل کہانی کاپی پیسٹ نہیں ہے۔۔ اصل چیز ان سہولیات کو استعمال کرتی ایپس ہیں جن کی تعداد اب کہیں پچاس ہزار سے تجاوز کرتی ہے۔ جب آپ ایپس انسٹال کریں گے تو پھر آپ کو دوسرے فونز اور آئی فون کے فرق کا اندازہ ہوگا۔
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں