کھانا گھر۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔
کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن اور کورنگی کراچی کی بستیوں میں قائم ہے اور جو لوگ کراچی کے رہائشی ہیں وہ کھانا گھر جا کر اس ادارے کے کام کرنے کے طریقے سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔ کھانا گھر کے علاوہ ان غریب بستیوں میں یہی ادراہ “دوا گھر” کا انتظام بھی کرتا ہے جہاں انتہائی غریب لوگ ڈاکٹرز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ کھانا گھر مفت کھانا فراہم کرنے کے بجائے دو یا تین روپے میں لوگوں کو کھانا فراہم کرتا ہے جس کے لیے منتظم اعلی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لنگر یا بھیک جیسے احساس سے بچانا ہے لیکن بہت سے غریب لوگ جو اتنے پیسے ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے اور انتہائی نادار لوگوں کو تحقیق کے بعد ماہانہ بنیادوں پر مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
کھانا گھر کے بارے میں مزید معلومات کھانا گھر کی سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
اسکے علاہ آج ٹی کی ایک مختصر دستاویزی فلم یو ٹیوب پر یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔ رمضان کے مہینے میں جو لوگ صدقہ یا زکٰوۃ سے کھانا گھر کی مدد کرنا چاہتے ہوں وہ کھانا گھر کی سائٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور خود جا کر، فیس بک یا ای میل کے ذریعے منتظمین سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
Filed Under: معاشرہ, ہفتہ بلاگستان
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (6)
عمر احمد بنگش
August 21st, 2009 at 3:41 pm
بہت خوب جناب، ایسے ہی رفاحی ادارے اور لوگ ہیں جو اس ملک کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ یوم باورچی خانہ پر ایک لاجواب آئیڈیا ہے۔
دوست
August 21st, 2009 at 9:27 pm
اچھا ادارہ لگ رہا ہے۔
کنفیوز کامی
August 22nd, 2009 at 3:29 am
ان جیسے اور بھی اداروں کو سامنے لانا چاہیے تاکہ لوگ ان کی مالی مدد کر سکیں ۔
عبداللہ
August 22nd, 2009 at 4:22 pm
راشد یہ آپ نے بڑی نیکی کا اور بہت بر وقت و بر موقع کام کیا ہے ،کراچی کے لیئے مشہور ہے کہ یہاں بندہ بھوکا اٹھتا ضرور ہے مگر بھوکا سوتا نہیں،اور اس کی وجہ یہاں کے دردمند اور ہمدرد لوگ ہیں اللہ اس شہر کو اس کے رہنے والوں کو سدا یہونہی ہنستا بستا رکھے آمین
عبداللہ
August 22nd, 2009 at 4:25 pm
دوست یہ اچھا نہیں بہت زبردست ادارہ ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اسے ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی خاتوں چلا رہی ہیں،اور انہیں اس کار خیر کو شروع کیئے برسوں بیت گئے ہیں کامی خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں۔۔۔۔۔۔۔۔
منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈ : نامزدگیاں
November 1st, 2009 at 3:23 pm
[…] کھانا گھر از راشد […]
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں