یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیگ کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے کچھ جوابات جن میں دلچسپی کا عنصر ڈھونڈنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے اور ادارہ ہر قسم کے نتائج سے بری الذمہ ہے۔

آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
راشد کامران۔ کیونکہ دونوں نام عموما پہلے نام کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں چناچہ کبھی کہیں آئی ڈی بنانے میں دشواری نہیں ہوئی :)

آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
ربط تو جی یہ رہا اوپر جس کے ذریعے آپ یہاں پہنچ ہی چکے ہیں۔ بلاگ کا نام اُسی خواہش کا تسلسل ہے جو فیض نے اس مصرع میں بیان کی ہے

آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
پہلا اردو بلاگ ستمبر 2005 میں لکھا تھا لیکن منتقلی کی وجہ سے کچھ شروع کے بلاگ اس جگہ دستیاب نہیں۔

آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
گھر میں تو جی سب مرضی کے مالک ہیں؛ ویسے بھائی بہنوں کو مشورہ دیا تھا لیکن گھر کی مرغی دال برابر۔

کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
مکالمہ لکھنا ہے اور اچھے طریقے سے لکھنا ہے موضوع چاہے کوئی بھی ہو۔ مکالمہ لکھتے ہوئے بورڈ لڑکھڑا جاتا ہے۔

آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
بلاگ تو لوگوں کی اردو سے محبت کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ کچھ لوگ مستقل حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو انسان کی لگن میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں۔
ہمارے موبائل میں ایس ایم ایس کہاں۔ ای میلز ہیں جو کسی کے کچھ کام کی نہیں۔

آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
مادری زبان ٹہری تو دلچسپی نا ہونے کا کچھ سبب بھی نہیں اور پھر حال دل کا بیان اسی زبان میں ممکن ہے۔

کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
اردو بلاگ دنیا بالکل روزانہ وزٹ کرتے ہیں بلکہ گھنٹے گھنٹے میں وزٹ کرتے ہیں تو جو بلاگ جس دن لکھا جائے اسی دن پڑھ لیا جاتا ہے اور اردو سیارہ نقطہ آغاز۔

آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟
میرا خیال ہے کہ میرا چھوٹا بھائی، ایک دوست عمران اور پھر میرا پاکستان والے افضل جاوید۔

ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔
تبصرے سارے جی شاندار ہوتے ہیں بلکہ کئی دفعہ تو بے جان تحریر پر ایسے جاندار تبصرے ہوتے ہیں کہ واہ واہ۔ ربط تو ڈھونڈنا ممکن نہیں لیکن میرا پاکستان کے بلاگ پر کچھ موضوعات اور ہم عورتوں کی کیوں گھورتے ہیں؟ والی تھریڈ پر تو کیا تبصرے ہوئے تھے جی۔

ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)
تمام لوگ اس ہفتہ چھا گئے ہیں لیکن عمر احمد بنگش نے ایک جملہ لکھا تھا “میں بڑا معصوم تھا، سبھی ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ نہیں بھی ہوتے، جیسے نومی نہیں تھا“۔ واہ جی واہ میرا خیال ہے گولڈ میڈل عمر صاحب کا ہوا۔

ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا۔۔ تو میرا خیال ہے یہ سالانہ کے حساب سے درست رہے گا تاکہ دلچسپی کا عنصر برقرار رہے یہ کیا جاسکتا ہے کہ منظر نامہ ایوارڈز سے تھوڑا پہلے اس کا انعقاد کیا جائے جس سے کمیونٹی متحرک ہو اور اس کے فورا بعد ایوارڈز کا انعقاد کرلیا جائے تو زیادہ لوگوں کی شراکت ممکن ہوگی۔

مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔
یہ تو  خاور صاحب نے گھڑیاں بنا کر بحسن خوبی منسوب کردیا ہے۔

ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟
ہفتہ بلاگستان میں ساری تحریریں ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہے جناب لیکن کچھ جو میں نے ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھی یا کسی کو پڑھنے کا مشورہ دیا ہے ان میں
زیک کی اردو بلاگنگ والی تحریر
عمر احمد بنگش کی پچپن اور مرغبانی والی تحریریں
جعفر کا کھلا خط بنام سہراب مرز
خاور کی بلاگنگ کیا ہے والی
عنیقہ ناز کی کونسی تعلیم والی
ڈفرستان پر شائع شدہ ایک دونی دونی والی شاید دار نے لکھی تھی
میرا پاکستان کے افضل صاحب کی کتے والی۔ اور مزید کئی لوگوں کی جو فی الحال ذہن میں بھی نہیں

کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
میرا تو خیال ہے کہ تمام بلاگرز کو باقاعدگی سے لکھنا چاہیے تاکہ موضوعات اور اسلوب میں تنوع پیدا ہو خصوصا دو بلاگرز ابوشامل اور شاہ فیصل سے مؤدبانہ گزارش کی جاسکتی ہے کہ جناب کچھ بلاگ کا اور کچھ قارئین کا خیال کریں۔

ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات؟
توقع سے کہیں زیادہ کامیاب اور بلاگر کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

اس ٹیگ میں کوئی بھی ایک سوال اپنی جانب سے شامل کریں اور اس کا جواب بھی لکھیں؟
سوال ۔ پاکستان کی قومی زبان اردو، قومی ترانہ فارسی اور آئین انگریزی میں کیوں ہے؟
سوال۔ گھوڑا گھاس سے یاری کرے تو اسے کیا کھانا چاہیے؟

جو جو بلاگرز ابھی تک سلسلے میں شامل نہیں ہوئے ہیں اب سب کو ٹیگا جاتا ہے۔ خصوصا
منیر عباسی
محمد وارث
خرم بھٹی
شاہ فیصل
نعمان اور
ابوشامل سے گزارش ہے کہ مصروفیات سے کچھ وقت نکالیں۔

آخر میں ہم یوم فوٹوگرافی پر فوٹولاگ عکس کا افتتاح کرتے ہیں۔ شاہ فیصل کے بلاگ فیصلعین سے متاثر ہوکر یہ بلاگ شروع کیا گیا ہے اور تصاویر کا میعار بالکل وہی ہے جو کسی بھی اناڑی فوٹوگرافر کا ہونا چاہیے۔ آپ لوگوں کی آراء بہتری کی طرف رہنائی کریں گی۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (13)

عمر احمد بنگش

August 27th, 2009 at 1:07 pm    


کسی کو اگر میرا خون چاہیے ہو تو ضرور بتإئے، کافی بڑھ گیا ہے :).‌
ابوشامل بھیا اور فیصل بھائی کو خوب مشورہ دیا ہے، ابوشامل جی سے تو آجکل میں‌آنکھیں‌چُراتا پھر رہا ہوں، کافی دنوں‌سے ویکیپیڈیا پر نہیں‌گیا ناں!-
جعفر کا خط تو میں‌نے اتنی بار پڑھا ہے کہ شاید جعفر نے لکھنے کے بعد نہ پڑھا ہو p:.
ہفتہ بلاگستان واقعی نہایت خوبصورت آئیڈیا تھا جی، خوب محفل جمی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عنیقہ ناز

August 27th, 2009 at 6:52 pm    


جی ہاں، یہ ابو شامل کہاں غائب ہو گئے۔ انکی کمی خاصی محسوس کی جا رہی ہے۔ مجھے آپکی اس تحریر میں اپنے کام کی بات جو لگی وہ قومی ترانے کا فارسی میں ہونا ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے ایک مجلس میں یہ بات کہی۔ خاصے لوگ ناراض ہوئے۔ کتنی اینٹی پاکستان سوچ ہے کہ قومی ترانے کو فارسی میں کہہ دیا۔


[…] کا یہ سلسلہ ج مجھ تک راشد کامران  اور غفران کے توسط سے پہنچا  میرے خیال میں بہت […]

ابوشامل

August 27th, 2009 at 11:19 pm    


بہت خوب، پڑھ کر مزا آیا۔
آپ کا حکم سر آنکھوں پر میں ضرور کوشش کروں گا مستقل لکھنے کی۔
گزشتہ تین چار روز سے طبیعت بہتر ہے اس لیے سوچ رہا تھا کہ بلاگ پر کوئی اپ ڈیٹ دوں، لیکن رمضان کی وجہ سے وقت کم ہی مل رہا ہے۔ کل ٹیگ والی پوسٹ مکمل کر کے ڈرافٹ میں ڈال دی تھی، آج صبح سیارہ دیکھا تو یہاں ٹیگوں کا جال بچھا ہوا تھا جس میں میں بھی پھنس چکا ہوں۔
عنیقہ صاحبہ! مختصراً یہ کہ میں ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو گیا تھا، اس وجہ سے ہفتۂ بلاگستان میں شرکت نہ کر پایا، جس کا افسوس رہے گا۔ یاد کرنے کا بہت شکریہ۔

ابوشامل » ہفتۂ بلاگستان

August 28th, 2009 at 12:01 am    


[…] الحال یہ ٹیگ جو مجھ تک برادر راشد کامران کے ذریعے پہنچا […]


[…] سے پہلے تو راشد کامران کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں ٹیگ کرکے ہمارے اس کھیل میں شامل ہونے کے عزم کو جِلا بخشی۔ اور […]

راشد کامران

August 28th, 2009 at 11:22 am    


عمر صاحب خون سنبھال کر رکھیں۔۔ یہ دنیا ہے پیارے کبھی کبھی شدید تنقید جب خون خشک کرے گی تو یہی زائد خون کام آئے گا (: اور جعفر کے خط کی بابت آپ نے بالکل درست لکھا۔

عنیقہ ناز صاحبہ۔ ابوشامل صاحب حاضر ہوچکے ہیں۔ قومی ترانے کی بابت آپ نے بالکل درست ارشاد فرمایا۔ بہتوں کے لیے یہ کسی دھماکے سے کم نہیں ہوتا کہ یہ فارسی میں ہے۔ بس ایک کلیہ یاد رکھیں کہ جس کے ساتھ ہم نے رحمتہ اللہ علیہ لگادیا یا جس کو کسی رحمتہ اللہ علیہ سے منسوب کردیا اس پر سوال اٹھانے والے کی خیر نہیں۔

ابوشامل صاحب۔۔ اب تو آپ کئی جانب سے پھنس چکے ہیں۔ آپ کا ٹیگ مضمون عمدہ رہا تبصرہ وہی لکھ دیا ہے۔

DuFFeR - ڈفر

August 28th, 2009 at 1:42 pm    


پانچ چھے ٹیگ پوسٹیں‌پڑھنے کے بعد اب سینئر بلاگروں کی پوسٹوں سے پتا چلنا شروع ہوا ہے کہ کس نے کس کو ٹیگ کیاہے

راشد کامران

August 28th, 2009 at 2:09 pm    


ڈفر صاحب۔۔ کہیں نہ کہیں تو تجربہ بھی کام آہی جاتا ہے نا (:

رند کے رند رہے۔۔۔ « Faisaliat- فیصلیات

September 12th, 2009 at 4:37 pm    


[…] لی بلکہ کچھ “براہِ راست” قسم کے نامے تو میرے نام یہاں اور یہاں بھی آئے (اور شائد کہیں اور بھی آئے ہوں لیکن […]


[…] یوم ٹیگ و یوم عکس بندی از راشد […]

شاہد علی صدیقی

February 17th, 2010 at 12:56 am    


اگرچہ یہ بات موضوع سے ہٹ کر ہے، مگر یہ جاننا چاہتا ہوں‌کہ آپ کے اس فورم/ویب سائیٹ کا حصہ کس طرح بنا جاسکتا ہے۔

اس وقت میں‌ایک فورم پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔

راشد کامران

February 17th, 2010 at 12:25 pm    


شاہد علی صدیقی صاحب۔۔ بلاگ میں خوش آمدید۔۔ ایسا ہے کہ یہ ویب سائٹ‌تو میرا ذاتی بلاگ ہے جس میں کوئی بھی دوسرا بطور مبصر اپنی رائے کسی بھی بلاگ پر شائع کرسکتا ہے۔ اگر آپ اپنا اردو بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو پھر اردو ٹیک یا ورڈپریس پی کے سے رجوع کریں
http://urdutech.net/
http://wordpress.pk/

اور اگر آپ کسی اردو فورم کی تلاش میں ہیں‌تو پھر اردو محفل سے بہتر شاید ہی کوئی فورم دستیاب ہو
http://www.urduweb.org/mehfil

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website