ہٹلر اور چاند رات

آپ میں سے اکثر نے یہ ویڈیو دیکھ ہی لی ہوگی۔۔ اسے کہتے ہیں تخلیقی عمل اور عمدہ مذاق۔ قارئین کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہٹلر کی رائے سے شاید کئی لوگ اتفاق کریں

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (6)

عنیقہ ناز

September 22nd, 2009 at 1:54 pm    


عید کے بعد اگر چاند پر کھل کر رائے دیں تو کیا دیں۔ اب تو رات گئ بات گئ۔ کسی نے اٹحائیس کے بعد اور کسی نے انتیس کے بعد عید منا لی اب سب برابر ہے۔ اگلے رمضان تک بارے چاند آرام میں رہے گا۔چاند بھی سوچتا ہوگا ان دو مہینوں میں لوگ میری جان کو کیوں آجاتے ہیں اور پھر اپنی ریٹنگ بڑھنے کے خیال سے خوش بھی ہوتا ہوگا۔چلیں اس بہانے کوئ تو خوش رہتا ہے۔

راشد کامران

September 23rd, 2009 at 12:45 pm    


عنیقہ ناز صاحبہ۔۔ یہ تو ہے کہ رات گئی بات گئی لیکن لگتا نہیں اس مرتبہ اتنی آسانی سے بات جانے والی ہے۔ سرخ‌ سرحدی یعنی اے این پی نے براہ راست رویت ہلال کے چیر مین مفتی صاحب کے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے اور وہی ایک صوبہ جو باقی ملک سے الگ عید منانے پر بضد ہے باقی سب لوگوں پر انتشار کا الزام بھی لگا رہا ہے۔ حالیہ فتوی یہی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ عید کرلی جائے بلکہ وہ ایک مسجد جسے ہم گراں سمجھتے ہیں کو مرکز بنالیا جائے۔ اتحاد امت کا اتنا بہترین مشورہ ایک سرخ جماعت سے تو متوقع نہیں‌تھا لیکن آپ اسلام کی حالت دیکھیں کہ ایک سرخ جماعت فتوی جاری کررہی ہے اور ایک بائیں بازو کی جماعت کے قائد ایمان و عقائد کی تشریحات۔۔۔ قیامت قریب ہے اور اس لیے ہٹلر کی ناراضگی بجا ہے۔

محمد وارث

September 24th, 2009 at 11:34 am    


اسکی ڈبنگ بھی اگر اردو میں ہو جاتی تو کیا بات بنتی :)

راشد کامران

September 24th, 2009 at 12:37 pm    


محمد وارث صاحب۔ ہم تو جی اس معاملے میں ضعیف ہی ہیں؛ کسی فنکار کے من میں سمائے گی تو کر گزرے گا۔

جعفر

September 25th, 2009 at 11:46 pm    


😆

شاہجہان

January 29th, 2011 at 3:09 am    


سر جی یہ ویڈیو تق چلتی ہی نہیں

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website