ہمارا نیا میک منی
لیجیے صاحب ایپل کی محبت میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اپنا ذاتی میک منی آخر کار خرید ہی لیا۔۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی ضرورت کو پورا کرنے اور گھریلو ساختہ نیٹ ورک میں تنوع پیدا کرنے لیے میک کی ضرورت انتہائی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کو ہم نے چھ سو ڈالر کی قربانی دے کر پورا کر ہی لیا۔
آپ اسکے سائز پر مت جائیے ۔۔آدھا کلو مٹھائی کے برابر اس ڈبہ میں 1.83 گیگا ہرڑز انٹیل کور ٹو ڈاؤ، ایک جی بی ریم، 950 جی ایم اے گرافکس پراسیسر، 80 جی بی ہارڈ ڈسک، ڈی وی ڈی کامبو ڈرائیو، وائی فائی، بلیو ٹوٹھ، چار یو ایس بی پورٹس اور اپنی نوعیت کے واحد سافٹ ویر شامل ہیں۔
اس وضع کے ساتھ اسکی قیمت 599 ڈالرز ہے جبکہ اسکے ساتھ سو ڈالرز کا ایچ پی پرنٹر فری گویا 499 ڈالرز میں پورا ڈیسک ٹاپ تیار اور وہ بھی ایسے کے پہلے سے موجود مانیٹر اور دیگر سازو سامان مکمل طور پر استعمال کے لیے موزوں۔ میری سب سے اہم فکر یہ تھی کہ اتنے برسوں ونڈوز ڈیسک ٹاپ استعمال کے بعد کیا یہ مکمل طور پر اس کا بدل ثابت ہوگا۔۔ تو جناب بالکل۔۔ کیمرا، موبائل فونز اور جو کچھ بھی کمپیوٹر پر استعمال ہوتا ہے سب کے سب اس کے ساتھ اسطرح برتاؤ کرتے ہیں جیسے اسی کے لیے بنے ہوں۔ لینکس اور ونڈوز سے فائل شیرنگ تو اب کوئی مسئلہ ہی نہیں اور تو اور وی این سی کے ذریعے پورا ڈیسک ٹاپ آئی فون پر اٹھا کر مزے سے سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے ڈیسک ٹاپ استعمال کریں۔
مائکروسافٹکے اپنے بنائے ہوئے کئی ٹولز موجود ہیں جیسے میک لیے میڈیا پلیر، میک کے لیے آفس اور میک کے لیے ایم ایس این میسنجر۔ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ویب سائٹ سے آپ آر۔ڈی۔پی کلائنٹ ڈاؤنلوڈ کرکے ونڈوز سیشن میک پر رہتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں۔
دوسری فکر اردو کی تھی اور جناب اردو کی اب کوئی فکر نہیں۔۔ فائر فاکس اور سفاری دونوںمیں سب ٹھیک ہے۔۔ لکھنا، پڑھنا، پڑھ کر لکھنا ۔۔ سب بالکل مناسب طریقے سے ہوتا ہے۔
آئی فون کے سافٹ ویر کی تیاری کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا کیونکہ آئی فون کی ایس ڈی کے ابھی صرف اور صرف میک پر ہی دستیاب ہے لیکن اپنے اس اقدام سے نہ صرف یہ کہ خوشی ہوئی بلکہ وہ تمام لوگ جو ونڈوز سے تنگ اور لینکس سے خوفزدہ ہیں انکے لیے میک منی ایک نہایت مناسب سودا ہے۔
Filed Under: انفارمیشن ٹیکنالوجی, میرا بلاگ
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (8)
مکی
September 9th, 2008 at 7:25 pm
اچھی چیز ہے مگر سودا پھر بھی کافی مہنگا ہے بھیا..
ساجداقبال
September 9th, 2008 at 10:46 pm
یہ میک والوں کی قیمتیں کچھ زیادہ فکس نہیں؟ یہ جب شروع میں آیا تھا تو کم و بیش اتنی ہی قیمتیں تھیں۔ اردو کی سپورٹ واقعی اچھی ہے اور یہ فانٹ جو ڈیفالٹ دکھائی دیتا ہے آپ والا نہیں کیا؟ پرسوں ایک دوست کا میک ریموٹ ڈیسکٹاپ سے چیک کرتے ہوئے میں نے اردو سپورٹ چیک کی، فانٹ دیکھ کر شک پڑا یہ فونٹ آپ والا ہے؟
نیا میک مبارک ہے۔ میک مبارک:D
Khawar
September 10th, 2008 at 4:43 am
میں تو جی پرانے زمانے سے میک استعمال کر رها هوں ـ
چلو جی اپ کو بھی پته چل جائے گا که اتنا ” سوکھا ” اور اتنا ”چنگا ” اپریٹنگ سسٹم دنیا میں ہے اور هم جی ونڈوز پر ” خجل ” هوتے رہے ـ
کافی پہلے میں نے یه پوسٹ لکھی تھی شائد اپ کے کام آئے
http://khawarking.blogspot.com/2005/04/blog-post_17.html
Faisal
September 10th, 2008 at 7:37 am
اچھی چیز ہے، گرچہ لینکس جتنا اچھا نہیں
وی این سی والا خیال اچھا ہے لیکن شائد سمبین (ںوکیا(اور لینکس آپس میں دوستی نہ کریں۔۔
عدنان مسعود
September 10th, 2008 at 9:34 am
آپ کو میک منی بہت بہت مبارک ہو۔
راشد کامران
September 10th, 2008 at 8:16 pm
مکی صاحب تبصرے کا شکریہ۔۔ ہاں تھوڑا سا مہنگا ہے لیکن جیسے ہی استعمال میں آتا ہے قیمت بھول جاتی ہے :
ساجد صاحب شکریہ۔۔ نہیں اس کے ڈیفالٹ فانٹس ہی کام چلانے کے لیے کافی ہیں یہ وہ فانٹس نہیں جو میں اپنے بلاگ میں استعمال کرتا ہوں۔
خاور صاحب پوسٹ کے ریفرنس کا شکریہ ۔۔ بے شک بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے ۔۔
فیصل صاحب تبصرے کا شکریہ۔۔ اب تو اتنے انٹرفیس دستیاب ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ان مشینوں کو دوستی کرنی پڑتی ہے ۔۔ لینکس کی تو بات ہی اور ہے سافٹ ویر ڈیویلپمنٹ لینکس پر لیکن عام استعمال میک ۔
عدنان ۔۔ شکریہ۔
ابوشامل
September 11th, 2008 at 10:57 pm
یہاں تو اچھا خاصا رحجان ہے اپنے نئے کمپیوٹرز کے بارے میں بلاگ پر بیان کرنے کا کسی زمانے میں نعمان یعقوب کی بھی ایک پوسٹ تھی۔
مبارک ہو آپ کو نیا میک۔ بڑے اخبارات اور ٹیلی وژن چینلز میں گرافک ڈیزائننگ سیکشن کے علاوہ کہیں میک دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا البتہ اس کی کارکردگی کا شہرہ بہت سنا ہے۔
راشد کامران
September 12th, 2008 at 12:15 pm
ابوشامل صاحب ۔۔ شکریہ۔۔ کارکردگی میں لاجواب۔۔ قیمت بے حساب ۔۔ ویسے میں نے امریکہ میں لاتعداد لوگوں کو استعمال کرتے دیکھا ہے ۔۔ یعنی آپ کافی شاپ میں بیٹھے ہوں تو دس میں سے پانچ یا چھ کے پاس میک بک نظر آتی ہے۔
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں